Connect with us

Today News

میراگھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت قرض کی حد ایک کروڑ تک بڑھانے کی منظوری

Published

on



وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت قرض کی حد بڑھا کر  ایک کروڑ ن روپے تک کرنے، رہائشی یونٹس کے اہل سائز میں توسیع، تمام صارفین کے لیے یکساں 5 فیصد شرح مقرر کرنے سمیت اسکیم میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں عام آدمی کو گھر کی سہولت فراہم کرنے اور معیشت کو متحرک بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے پیش کی جانے والی میرا گھر میرا آشیانہ (ایم جی ایم اے)کم لاگت رہائشی فنانسنگ اسکیم کی نظرثانی شدہ خصوصیات کی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسکیم کے آغاز سے اب تک عوام کی جانب سے بھرپور دلچسپی سامنے آئی ہے اور 10 ہزار 594 سے زائد قرض درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ ادائیگیوں کا عمل بھی جاری ہے۔

اجلاس میں ای سی سی نے قرض کی حد بڑھا کر 10 ملین روپے تک کرنے، رہائشی یونٹس کے اہل سائز میں توسیع، تمام صارفین کے لیے یکساں 5 فیصد شرح مقرر کرنے، آئندہ چار سال کے دوران ہاؤسنگ فنانس کے اہداف میں وسعت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے عمل درآمد جاری رکھنے اور پہلے سے جاری شدہ قرضوں کو بھی 5 فیصد شرح پر لانے کی منظوری دے دی ہے تاکہ یکسانیت برقرار رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ سبسڈی کی ادائیگیاں حقیقی اجرا کے مطابق اور سالانہ مالی گنجائش کے اندر کی جائیں، اس نظرثانی شدہ فریم ورک کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کے لیے گھروں کی فراہمی آسان بنانا، تعمیراتی شعبے کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور متوازن رسک شیئرنگ و مارک اپ سبسڈی ماڈل کے ذریعے پائیدار گھر کی ملکیت یقینی بنانا ہے۔

اجلاس میں وزارتِ داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے نیشنل پروگرام فار انہانسنگ کمانڈ ایریاز ان بارانی ایریاز آف پاکستان کے آئی سی ٹی جزو کے لیے 7.289 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کا مقصد بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بہتر بنانا ہے۔

علاوہ ازیں ریلوے ڈویژن کی سمری پر تھر کول ریل کنیکٹیویٹی منصوبے کے لیے 6.61 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ بطور بجٹ کوریج منظور کی گئی ہے تاکہ مقامی کوئلے کی پاور پلانٹس اور صنعتی شعبے تک ترسیل ممکن ہو سکے اور توانائی کے شعبے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے شروع، محمود اچکزئی اور رانا ثنا اللہ کے درمیان ملاقات

Published

on



اسلام آباد:

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا اور پہلا رابطہ بھی سامنے آگیا، جس میں محمود خان اچکزئی اور رانا ثنا اللہ کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال، اپوزیشن اتحاد کے مطالبات اور ممکنہ مذاکراتی فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران وزیراعظم پاکستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ممکنہ ملاقات کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس سلسلے میں باہمی اعتماد سازی، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور پارلیمنٹ کے فورم کو مؤثر بنانے پر اتفاقِ رائے کی کوشش کی گئی۔

ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق امور اور ان کے علاج و سہولیات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اس معاملے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ حکومتی نمائندے نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قومی اسمبلی کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں اطراف کے مؤقف کو قریب لانے میں کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں اعلیٰ سطح ملاقات متوقع ہے جس میں باقاعدہ مذاکراتی ایجنڈا طے کیے جانے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

برطانیہ؛ اولڈ ٹریفوڈ اسٹیڈیم پہلی بار اذان کی آواز سے گونج اُٹھا؛ افطار کا اہتمام

Published

on


برطانیہ کے تاریخی فٹبال اسٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی بار اذان کی آواز گونجنے کا منفرد اور تاریخی منظر دیکھنے میں آیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تقریب انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں درجنوں مسلم مداحوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔

اس تاریخی لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور اسے بین المذاہب ہم آہنگی اور شمولیت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسٹیڈیم میں نہ صرف اذان دی گئی بلکہ رمضان کی مناسبت پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے اجتماعی افطار کا اہتمام بھی کیا گیا۔

یہ افطار مانچسٹر یونائیٹڈ مسلم سپورٹرز کلب کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کی گئی۔

جس میں تقریب میں مراکش کے بین الاقوامی فٹبالر نۃصیر مزروئی بھی شریک ہوئے جو 2024 میں جرمن کلب بائرن میونخ سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے تھے۔

 

تقریب میں مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے کوچ عمران حامد نے بھی شرکت کی۔ وہ یونین آف یورپین فٹبال ایسیوی ایسن کے بھی لائسنس ہولڈر اور انگلینڈ کی پریمیئر لیگ کی مہم ’’نسل پرستی کیلیے کوئی جگہ نہیں‘‘ کے آئیکون بھی رہ چکے ہیں۔

انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل کے میدان میں مذہبی رواداری اور تنوع کی اہمیت پر زور دیا۔

مسلم سپورٹرز کلب کے صدر آصف محمود نے اس موقع کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں افطار اور اذان کا انعقاد مسلم شائقین کے لیے ایک دیرینہ خواب کی تعبیر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے معروف ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک ہے جس میں اس طرح کی تقریب کا انعقاد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کھیل کے میدان میں مذہبی و ثقافتی تنوع کو قبول کیا جا رہا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی میں محبت کی شادی پر لڑکی کے قتل کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی ضمانت منظور

Published

on



راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں غیر کے نام پر خاتون کو قتل کرنے کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام نے سدرہ بی بی کو قتل کرنے کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20، 20 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ سدرہ بی بی کو محبت کی شادی کرنے پر جرگہ حکم پر بے دردی سے قتل کیا گیا جس کا مقدمہ 21 جولائی 2024 کو راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی میں درج ہوا۔

مقدمہ کے تمام 17 ملزمان والد بھائیوں سسر شوہر پر فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے جبکہ مرکزی ملزم پر افغانی ہونے کا الزام ہے، اس حوالے سے نادرا نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending