Today News
میٹا کا انسٹاگرام کے لیے اہم فیچر پر کام جاری
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا ایک نئی پریمیم سبسکرپشن سروس پر کام کر رہی ہے جو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے صارفین کو یہ سہولت دے گی کہ وہ دوسروں کی اسٹوریز کو گمنام طریقے سے دیکھ سکیں۔
انسٹاگرام پلس ممبرشپ کے لیے ابتدائی طور پر صرف میکسیکو، جاپان اور فلپائنز کے صارفین سائن اپ کر سکیں گے۔
یہ سروس مقامی طور پر تقریباً 1سے 2 ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہوگی اور اس کے تحت صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کی اسٹوریز کو کتنے لوگوں نے ایک سے زیادہ بار دیکھا۔
دیگر فیچرز میں اسٹوریز کے لیے ایک اینیمیٹڈ ’سپر لائک‘ ری ایکشن شامل ہے، جبکہ صارفین اپنی اسٹوریز کی رسائی بڑھانے کے لیے انہیں زیادہ دیر تک دستیاب بھی رکھ سکیں گے۔
مزید بر آں میٹا (جو فیس بک اور واٹس ایپ کی بھی مالک ہے) اپنی دیگر ایپس کے لیے بھی پے وال فیچرز آزما رہا ہے۔
Source link
Today News
مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی:
تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد میں مسافر وین کا ڈرائیور، کنڈیکٹر اور ان کا ایک ساتھی شامل ہیں۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے 2 بچوں کی ماں کو اس کی ساس اور نند کی ایما پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے شاپنگ کے لیے جانے والی خاتون کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر روات پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی (وین) کو تحویل میں لے لیا گیا ہےمزید برآں متاثرہ خاتون کی ساس اور نند کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، جن سے مقدمے کو اصل حقائق پر یکسو کیا جائے گا۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Today News
افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی حمایت اور سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب
طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی نا صرف افغانستان بلکہ خطے بھر کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔
بین الاقوامی جریدے نے بھی افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بھیانک گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پرقبضہ کے بعد شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا ہے۔
دی کنورسیشن کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے، افغان طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے۔
آسٹریلوی جریدے کے مطابق فتنہ الخوارج افغان طالبان کے نام نہاد سیاسی نظام کو پاکستان پر بھی مسلط کرنا چاہتا ہیں، طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں، پاکستان دنیا کو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پیش کرچکا ہے جسکی عالمی سطح پرتائید کی جاچکی ہے۔
Today News
پاکستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری
اسلام آباد:
پاکستان میں زرعی ترقی کا نیا باب، گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، جبکہ جدید زرعی منصوبے تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان کے وسیع صحرا میں جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے بنجر زمین کو زرخیز بنانے کی عملی مثال سامنے آئی ہے، جہاں پینٹیرا فارمز نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر عطا اللہ کے مطابق پینٹیرا فارمز کے اقدامات سے نہ صرف بنجر زمین قابلِ کاشت بنی بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے، جس سے علاقے کی معیشت کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔
مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ پینٹیرا کمپنی کی آمد سے علاقے میں ہریالی آئی، بنیادی سہولیات میں بہتری ہوئی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ ان کے مطابق دور افتادہ اور کٹھن راستوں تک رسائی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔
پینٹیرا فارمز کے سی ای او فرقان علی کے مطابق فارم میں جدید اور اسمارٹ زرعی نظام متعارف کرایا گیا ہے جس میں سینٹرل پیوٹ، ڈرپ اریگیشن اور ڈرون کے ذریعے پیسٹی سائیڈ اسپرے جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چولستان میں پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے 7 سے 8 کلومیٹر طویل اندرونی نہری نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق بنجر زمینوں کی بحالی، جدید زراعت کے فروغ اور زرعی خود کفالت کے حصول میں گرین پاکستان انیشیٹو کا کردار کلیدی ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق