Connect with us

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا اہم دورہ کریں گے

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 31 مارچ کو چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری موجود ہے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطہ اور باقاعدہ مشاورت شامل ہے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا حالیہ کندھے کے معمولی فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی کے بولنگ نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

Published

on


کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین اس وقت کمر کے نچلے حصے کی معمولی انجری سے گزر رہے ہیں، جس کے باعث انہیں وقتی طور پر بولنگ سے دور رکھا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی انجری کو احتیاط سے مینج کیا جا رہا ہے اور وہ اس وقت بھارت میں اپنی بولنگ فٹنس بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 10 سے 12 روز میں دوبارہ بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پہلے ہی گرین کی انجری اور ریکوری پلان سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل رہانے نے میچ کے بعد گرین کے بولنگ نہ کرنے پر سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھا جائے۔

یاد رہے کہ گرین کو آئی پی ایل نیلامی میں بھاری رقم کے عوض خریدا گیا تھا۔

انہوں نے میچ میں مختصر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 18 رنز بنائے، تاہم بولنگ نہیں کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستانی معیشت میں اصلاحات اور کامیاب سفارتکاری کے مثبت آثار نمایاں

Published

on



اسلام آباد:

پاکستانی معیشت میں اصلاحات اور کامیاب سفارتکاری کے مثبت آثار نمایاں نظر آنے لگے۔

کامیاب سفارتکاری اور پائیدار معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان ایک بااعتماد اور مضبوط قوت بن چکا ہے، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے امریکا، ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں متحرک ہے، آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر مسلسل 33 ہفتوں سے بڑھ کر تقریباً 21.7 ارب ڈالر کی 4 سالہ بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں، پاکستان میں ایندھن کے ذخائر میں بہتری سے مدتِ دستیابی 3.5 ہفتوں سے بڑھ کر 4 ہفتوں کے قریب پہنچ گئی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان ایشیا کے تجارتی راستوں کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر ابھر رہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو بیرونی شعبے میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، مینوفیکچرنگ شعبے میں تیزی، ایل ایس ایم میں 12.1 فیصد ماہانہ اور 10.5 فیصد سالانہ اضافہ جبکہ مجموعی نمو 5.8 فیصد رہی۔

مشیر وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 5 جی آکشن میں 500 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، بڑے عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلانات سامنے آئے ہیں، ترسیلات زر میں 11فیصد اور آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

Despite strong opposition, Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister decides to expand the cabinet

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شدید مخالفت کے باوجود خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، کابینہ میں مزید 14 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق  پشاور سے سابق وزیر صحت، سوشل ویلفیئر و عشر زکوٰۃ سید قاسم علی شاہ کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی، کرک سے خورشید خٹک کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مردان سے طارق آریانی اور احتشام خان کو شامل کیا جائے گا۔

دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت علی، مالاکنڈ سے پیر مصور کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہزارہ ڈویژن سے افتخار جدون اور اکرام غازی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، کابینہ توسیع میں الیکشن میں ہارے دو ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کابینہ توسیع کا نوٹی فکشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending