Connect with us

Today News

نااہل مودی کی ناکام  پالیسیوں نے بھارتی عوام کو گیس کے ہولناک بحران میں دھکیل دیا

Published

on


خلیج میں کشیدگی سے پوری دنیا توانائی کے بحران سے دوچار ہے لیکن مودی سرکار کی  دوغلی پالیسیوں نے  بھارت کیلئے توانائی بحران مزید سنگین کردیا

معروف برطانوی جریدہ ” دی اکانومسٹ” نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات دنیا کے سامنے لے آیا۔

برطانوی جریدے میں کہا گیا کہ بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، اس وقت  پورے بھارت میں ریسٹورنٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ کھاد کی فیکٹریاں اور  گیس پر منحصردیگر کاروبار اپنی سرگرمیاں روک چکے ہیں۔ 

دی اکانومسٹ کے مطابق کئی شہروں میں بھارتی شہری گیس سلنڈر کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور  ہیں، بھارتی عوام  پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے  اب  مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث گیس سلنڈرز کے حصول  کیلئے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے ایران کیخلاف اپنی تمام تر توجہ اسرائیل کیساتھ گٹھ جوڑپر رکھی اور  ملکی توانائی کی ضرورتیں پورے کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلیٰ کےپی نے شجر مہم کا آغاز کر دیا

Published

on


عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے احساسِ شجر مہم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعلیٰ یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں، عملی اقدامات جاری ہیں۔ ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کا فروغ و تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 285 مقامات پر بیک وقت شجرکاری سرگرمیاں جاری، تمام انتظامات پہلے سے مکمل ہیں۔ مہم کی نگرانی کے لیے جدید ویب پورٹل اور مرکزی کنٹرول سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ہانیہ عامر کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم

Published

on


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

اس بار وجہ ان کی عید کے موقع پر ساڑھی میں شیئر کی گئیں بولڈ تصاویر بنیں جس پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔