Today News
نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی کا انکشاف
راولپنڈی:
نادرا میں پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں ہزاروں ’’گھس بیٹھیوں‘‘ کے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیملی ٹری میں جعل سازی سے شریک ہوئے گھس بیٹھیوں کے خلاف نادرا نے بڑا ایکشن شروع کردیا، جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے مشتبہ افراد کو نادرا نے طلب کرلیا۔
نادرا نے ابتدائی طور پر ضلع راولپنڈی کے 833 افراد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردئیے اور ان 833 افراد کو 7 دنوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پر جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، جعل سازی کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرنے والوں کو فون کال، میسج بھی کیے گئے ہیں، نوٹسز جاری کرکے ان لوگوں کو موقف سناجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش نہ ہونے والے افراد کی پاکستانی شہریت ختم کی جاسکتی ہے۔
Today News
kp earthquake – ایکسپریس اردو
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور عمان کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پالیکیلے میں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کرعمان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
واضح رہے دونوں ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔
Source link
Today News
رمضان آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
اسلام آباد:
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی نے بھی زور پکڑ لیا، حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 4.26 فیصد سے بڑھ کر 5.19 فیصد ہوگئی، حالیہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 12 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے 11.78فیصد، آلو 2.24فیصد، گڑ 0.16فیصد، چینی 0.96فیصد، دال مسور 1.47 فیصد، دال چنا 0.58 فیصد، ویجیٹیبل گھی فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 2.02 فیصد کمی واقع ہوئی۔
چکن 6.34 فیصد، ٹماٹر3.82 فیصد، لہسن 5.86فیصد، پیاز 3.83فیصد، مٹن 0.69 فیصد، بیف میں1.03 فیصد، پٹرول 1.93فیصد، ڈیزل 2.69فیصد، ایل پی جی 0.75فیصد اور کیلوں کی قیمتوں میں 16.05فیصد اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 5.50فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.50فیصد اضافے کے ساتھ 6.78 فیصد رہی۔
اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.03فیصد اضافے کے ساتھ5.59فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.92فیصد اضافے کے ساتھ4.82فیصد رہی جبکہ44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.78فیصد اضافے کے ساتھ 3.82فیصدرہی ہے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech7 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims