Connect with us

Today News

نادیہ خان کے چہرے پر جھریاں، فلٹر کے بغیر وائرل ویڈیو پر تنقید

Published

on



پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، تاہم اس مرتبہ وجہ ان کا کوئی پروگرام یا بیان نہیں بلکہ فلٹر کے بغیر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔

نادیہ خان کئی برسوں سے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا نمایاں نام ہیں۔ انہیں اصل شہرت ان کے مقبول مارننگ شو ’’دی نادیہ خان شو‘‘ سے ملی، جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

نادیہ اس وقت رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ان کی بڑی فین فالوونگ موجود ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 26 لاکھ سے زائد ہے جبکہ یوٹیوب پر بھی ان کے سبسکرائبرز کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

حال ہی میں نادیہ خان نے یوٹیوب چینل ’’عرفانستان‘‘ کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے والد انہیں ہمیشہ نصیحت کرتے تھے کہ مذہب اور سیاست جیسے موضوعات پر گفتگو سے احتیاط کریں کیونکہ ان کے بارے میں مکمل علم ہونا ضروری ہے۔

اس انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ، جو بغیر کسی فلٹر کے ریکارڈ کی گئی تھی، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں نادیہ خان کی آنکھوں کے اردگرد جلد کی خشکی اور جھریاں واضح دکھائی دیں جبکہ میک اپ کے باعث جلد پر کریز بھی نظر آئے۔ یہی مناظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کو ماہرِ جلد سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر شائستہ لودھی سے مشورہ لیں۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ ان کا انڈر آئی کنسیلر درست انداز میں نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے وہ پہلے سے زیادہ عمر رسیدہ دکھائی دے رہی ہیں۔ 

دوسری جانب کئی سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان کا دفاع بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قدرتی انداز میں عمر بڑھنا ایک فطری عمل ہے اور لوگوں کو بغیر فلٹر کے چہروں کو دیکھنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر فلٹرز اور بوٹوکس سے بدلے ہوئے چہروں کے عادی لوگ اب قدرتی چہرہ دیکھ کر تنقید کرنے لگتے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز بھیج کر دکھائیں، ایران کا ٹرمپ کو چیلنج

Published

on



ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز بھیج  کر دکھائیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا اپنے بحری جہاز بھیجنا چاہتا ہے تو وہ آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرسکتی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق اگر حالات کا تقاضا ہوا تو کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی بھی آبنائے ہرمز میں جائے گی جبکہ جہازوں کے انشورنس کے معاملے میں امریکی مالیاتی ادارے بھی مدد فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار بحری راستوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے کئی تیل پیدا کرنے والے ممالک خصوصاً سعودی عرب، ایران، عراق، کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کا برآمد شدہ تیل اسی راستے سے عالمی منڈیوں تک پہنچتا ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: ملیر میں ویگو گاڑی پل سے گر گئی، حادثے میں زخمی 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

Published

on



کراچی کے علاقے ملیر کے صالح محمد گوٹھ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو بچے دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ویگو گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک تھی جن کی شناخت شہزاد اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

بھارتی ہٹ دھرمی، سکھوں کاجلوس کرتارپورنہ پہنچ سکا، تقریب سرحد کے دونوں پار منعقد

Published

on



بھارت کی جانب سے کرتارپور کوریڈور بند رکھنے کے باعث سکھوں کامذہبی جلوس نگرکیرتن گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور تک نہ پہنچ سکا،تقریب سرحدکے دونوں اطراف اپنی اپنی حدودمیں منعقدکی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے پنجاب سے آنیوالے سکھوں کے مذہبی جلوس نگرکیرتن کے استقبال کیلیے گوردوارہ دربار صاحب کرتارپورکے زیرو لائن گیٹ پر تقریب کاانعقادکیاگیا،تاہم بھارتی حکام کی جانب سے کرتارپورکوریڈور بند رکھنے کے باعث جلوس کو پاکستانی حدودمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پاکستان کی جانب سے سرداراندرجیت سنگھ، سابق رکن پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی قیادت میں پاک درشن ڈیوڑھی سے زیرولائن تک ایک جلوس نکالاگیا، زیرو لائن گیٹ بندہونے کے باعث دونوں ممالک کی جانب سے مذہبی تقاریب اپنی، اپنی حدودمیں منعقدکی گئیں اور شرکاء نے نگرکیرتن کے موقع پر مذہبی رسومات اداکیں۔

نگرکیرتن میں شریک قافلہ 28 فروری کو بھارتی پنجاب کے شہرسری مکتسرصاحب سے نیرول سیواسوسائٹی کے زیر اہتمام بھائی جگدیپ سنگھ کی قیادت میں روانہ ہواتھا۔



Source link

Continue Reading

Trending