Connect with us

Today News

نالے میں گرنے سے خاتون اور بچے کی ہلاکت: ہرجانہ ادا نہ کرنے پر کے ایم سی اور ٹاؤن کو شوکاز جاری

Published

on



کراچی:

سینئر سول جج وسطی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت کے دعویٰ پر ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

سینیر سول جج وسطی کی عدالت کے روبرو شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت سے متعلق متاثرہ شہری کا کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد وسطی کیخلاف ہرجانے کے دعوی کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 2022 کی بارشوں کے دوران موٹر سائیکل سوار خاندان نالے میں گر گیا تھا۔ فریقین کی غفلت سے مدعی کی اہلیہ اور دو ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا۔  برساتی نالے کے اطراف انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں تھے۔ مدعی کے 3 ماہ کے بیٹے کی لاش بھی نہیں مل سکی۔

سینئر سول جج ظہیر حسین منگی نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ فریقین کی قانونی ذمہ داری تھی کہ نالے اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

عدالت نے ہرجانے کی رقم ادا نہ لرنے پر کے ایم سی اور ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مارچ تک عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ متاثرہ شہری نے جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ

Published

on



تہران:

تہران : ایران کے اسلامک پاسداران انقلاب گارڈز (آئی آر جی سی ) نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی آر جی سی نے اپنے سرکاری خبر رساں ادارے ’’سپاہ نیوز‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سرپرائز حملے مقامی طور پر تیار کردہ خیبرشکن بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیے گئے، نیتن یاہو کی قسمت نامعلوم ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

Iran’s IRGC claims attacks on Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu’s office. pic.twitter.com/qA6JFRkFlB

— China Xinhua News (@XHNews) March 2, 2026

واضح رہے کہ خیبر شکن میزائل کی رونمائی اور آزمائشی لانچ مئی 2023ء میں کی گئی تھی، اس کی مارنے کی صلاحیت دو ہزار کلومیٹر ہے اور یہ 1,500 کلوگرام وزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ہانیہ عامر کی شادی کی افواہوں پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا دلچسپ مشورہ

Published

on



بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے ہانیہ عامر کو ایک دلچسپ مشورہ دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو بھارت میں بھی خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ ماضی میں وہ متعدد بھارتی شخصیات کے ساتھ تقریبات اور ملاقاتوں میں دکھائی دے چکی ہیں، جن میں معروف گلوکار بادشادہ اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔

ہانیہ عامر اس سے قبل ایک بھارتی پنجابی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث فنکارانہ تبادلے متاثر ہوئے۔ اس کے باوجود اداکارہ نے اپنی عالمی پہچان برقرار رکھی اور بین الاقوامی مداحوں سے مضبوط رابطہ قائم رکھا۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران بادشاہ نے ہانیہ عامر کا ذکر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ہانیہ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے، بشرطیکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہو جائیں۔ یاد رہے کہ دونوں کو اس سے قبل دبئی میں ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے بھی دیکھا جا چکا ہے۔

تقریب کے دوران بھارتی گلوکار نے ہانیہ عامر کی ذاتی زندگی سے متعلق بھی بات کی اور انہیں ایک دوستانہ مشورہ دیا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی عاصم اظہر کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے بادشاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کو اب شادی کر لینی چاہیے۔

بادشاہ کے اس بیان کے بعد مداحوں میں ایک بار پھر ہانیہ عامر کی نجی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے مداح اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ذیابیطس کے مریض رمضان میں روزہ کیسے رکھیں؟ سحری سے متعلق اہم طبی مشورے

Published

on



ذیابیطس ایک طویل المدتی بیماری ہے جس کے باعث بہت سے افراد روزہ رکھنے سے ہچکچاتے ہیں.

تاہم ماہرینِ صحت کے مطابق اگر مریض اپنی ٹائپ ٹو شوگر کو مناسب حد تک کنٹرول میں رکھیں تو احتیاط اور منصوبہ بندی کے ساتھ روزہ رکھنا ممکن ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مریض اپنی غذا، ادویات اور روزمرہ معمولات کے حوالے سے پہلے سے تیاری کریں اور خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کے طریقوں سے آگاہ ہوں۔

صحت پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ سحری میں متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کا انتخاب نہایت اہم ہے۔ ان کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ گندم اور جو کے آٹے کو ملا کر روٹی تیار کریں اور اسے پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ استعمال کریں، جیسے انڈا، چکن یا دہی۔ اس طرح کی غذا دیر تک توانائی فراہم کرتی ہے اور خون میں شوگر کے اچانک اتار چڑھاؤ کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ روزے کے دوران زیادہ پیاس سے بچنے کے لیے تلی ہوئی اور چکنائی والی اشیاء سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ اگر میٹھی چیز کھانے کی خواہش ہو تو چینی کے بجائے میٹھی میتھی (اسٹیویا) کے پتے بہترین متبادل ثابت ہوسکتے ہیں۔ 

اسٹیویا کو خشک کرکے اس کا پاؤڈر بنا لیا جائے اور افطار کے بعد چائے، کافی یا لیموں پانی میں چینی کی جگہ استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

مزید برآں، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے دن بھر شوگر لیول کی باقاعدہ نگرانی نہایت ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق خون میں شوگر کی سطح کم از کم تین مرتبہ چیک کرنی چاہیے، ایک بار سحری کے وقت، دوسری بار افطار سے پہلے اور تیسری مرتبہ افطار کے بعد، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت بچا جا سکے۔



Source link

Continue Reading

Trending