Connect with us

Today News

نمیبیا کے خلاف اہم میچ، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

Published

on



قومی ٹیم کی مینجمنٹ نمیبیا کے خلاف اہم میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس میچ میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں اور سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

پاکستان کے لیے یہ مقابلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قومی ٹیم نمیبیا کے خلاف شکست سے دوچار ہوتی ہے تو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی مشکل ہو سکتی ہے۔ تاہم اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان کو ایک پوائنٹ مل جائے گا جس کے بعد اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز نے ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی تھی اور بعض نے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ میں چند سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو موقع دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح شاداب خان یا محمد نواز کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا جبکہ ٹیم مینجمنٹ اہم مقابلے میں متوازن کمبینیشن میدان میں اتارنے کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کی سروس معطل

Published

on



سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس متعد ممالک میں تعطل کا شکار ہوگئی۔

صارفین نے ایپ اور ویب سائٹ پر پلیٹ فارم لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے کی شکایات کی ہیں۔ صارفین کے مطابق ویب سائٹ کھولنے پر کمپنی کے لوگو کے علاوہ کچھ بھی لوڈ نہیں ہو رہا ہے۔

Major X Outage Reported: Musk’s Platform Down For Thousands Monday Morninghttps://t.co/sUQRWhUQwr pic.twitter.com/5kM3bujbI3
— Forbes (@Forbes) February 16, 2026

سروس میں مسائلے کا آغاز مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح ہوا۔ تاہم، کمپنی کی جانب سے تعطل کے سبب یا مسئلہ دور ہونے کے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

بینک افسر نے لاکرز میں رکھے لوگوں کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا جوئے میں اُڑا دیا

Published

on


بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کے ڈپٹی منیجر کو لاکرز میں رکھے صارفین کا سونا چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بینک آفیسر نے لاکرز کے مالکان کی اجازت کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کا سونا نکال کر ایک نجی فنانس کمپنی کے پاس گروی رکھواکر بڑی رقم ادھار لی۔

بعد ازاں بینک آفیسر نے اس پر فنانس کمپنی سے حاصل ہونے والے اس رقم کو آن لائن جوئے اور بیٹنگ میں خرچ کرنا شروع کر دیا لیکن آڈٹ کے دوران پکڑا گیا۔

جس پر بینک کے چیف منیجر نے پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی کہ مذکورہ آفیسر نے 2 ہزار 780 گرام سونا چرایا جس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران اب تک ملزم سے تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی سونا واپس لینے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ جن فنانس کمپنیوں کے پاس سونا رکھا گیا تھا وہ مکمل تعاون نہیں کر رہیں۔ جس کے باعث عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس واردات میں کوئی اور فرد یا ادارہ ملوث تو نہیں۔

 

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

افغانستان کے راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا

Published

on



افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔

افغانسان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700  وکٹیں حاصل  کرنے  والے پہلے  بولر  بن گئے،  انہوں نے آج  یو اے ای کے خلاف میچ میں وکٹ حاصل کرکے  یہ سنگِ میل عبور کیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو  631  وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر جبکہ ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن 613  وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

افغانستان کے راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ  وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، وہ 191 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی دوسرے اور کیوی اسپنر اش سودھی تیسرے نمبر پر ہیں ٹم ساؤتھی نے 164 جبکہ اش سودھی نے 162 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 28 ویں گروپ میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور یہ افغانستان کی رواں ٹورنامنٹ میں پہلی فتح ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending