Today News
نیب کا 3 برسوں میں تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کا دعویٰ، 115 کھرب روپے سے زائد رقم واپس لانے کا انکشاف
قومی احتساب بیورو (نیب) نے گزشتہ تین سالوں کے دوران اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کا دعویٰ کرتے ہوئے 115 کھرب روپے سے زائد رقم واپس لانے کا انکشاف کیا ہے۔
یہ تفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کی گئی نیب کی کارکردگی اور اصلاحات سے متعلق رپورٹ میں سامنے آئیں۔
رپورٹ کے مطابق ادارے پر خرچ ہونے والے ہر ایک روپے کے بدلے 629 روپے قومی خزانے میں واپس آئے۔
دستاویزات میں بتایا گیا کہ نیب نے 48 لاکھ 50 ہزار ایکڑ سرکاری زمین واگزار کروا کر تقریباً 110 کھرب روپے کی قومی بچت ممکن بنائی۔
مزید برآں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں متاثر ہونے والے 1 لاکھ 29 ہزار افراد کے 213 ارب روپے واپس دلائے گئے، جبکہ منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں میں 85 ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کیے گئے۔
رپورٹ میں احتساب کے نظام میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کی گئی، جس کے مطابق 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز پر کارروائی نہ ہونا ایک بڑی مشکل ہے۔
نیب نے تجویز دی ہے کہ کرپشن کیسز میں ملزم کے ذاتی فائدے کو ثابت کرنے کی شرط ختم کی جائے اور صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر سزا دی جائے۔
دستاویزات کے مطابق 100 سے کم متاثرین والے فراڈ کیسز اب نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، جبکہ 100 متاثرین کے بیانات ریکارڈ کرنے کی شرط مقدمات میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ احتساب عدالتوں میں ایک ریفرنس کے فیصلے میں اوسطاً 6 سال لگتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں 23 میں سے صرف 16 عدالتیں فعال ہیں۔
نیب نے کفایت شعاری مہم کے تحت 238 آسامیاں ختم کر کے 66 کروڑ روپے کا بجٹ بھی واپس کیا۔
سال 2025 میں نیب کے 58 فیصد کیسز میں سزائیں ہوئیں جبکہ 42 فیصد ملزمان بری ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قائم خصوصی سیل کو مزید فعال بنانے اور کرپشن کی تحقیقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
Today News
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عمان کے سلطان کاٹیلیفونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا۔ عمان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر عمان کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امن، استحکام اور تعمیری بات چیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے سلطان ہیثم بن طارق کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخ پر عمان کا دورہ کرنے کے لیے دی گئی دعوت کا بھی مثبت جواب دیا۔
Today News
بلوچستان میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری پر سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی سے کئی معصوم جانیں بچائی گئیں۔
کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک معصوم لڑکی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کر رہے تھے اور “لائبہ” کا واقعہ سب کے سامنے ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب صوبے کے عوام دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ ایک غیرت مند قوم ہے اور دہشتگرد تنظیمیں بلوچ خواتین کا استحصال کر رہی ہیں جبکہ بلوچیت کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ بشیر زیب گروپ اور بلوچ لبریشن آرمی نے خواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا اور بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہیومن انٹیلی جنس حاصل ہونا شروع ہوئی ہے اور عوام خود حساس معلومات حکومت کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ خواتین سے متعلق معاملات صرف لیڈیز پولیس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے اور خواتین کے احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
خضدار کے علاقہ زہری کی رہائشی لائبہ کو خودکش حملہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا تھا جس کو ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر بلوچستان کی عوام کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ https://t.co/cN8zWN618m
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) March 18, 2026
افغان مہاجرین کے حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا کہ انہیں واپس بھیجنا ریاست کا فیصلہ ہے اور ان کی واپسی باعزت طریقے سے یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایف سی کی مزید تین بٹالین طلب کی گئی ہیں، جبکہ افغانستان کو دہشتگردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ قرار دیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث عناصر افغانستان میں موجود ہیں اور ایک ہزار سے زائد دہشتگردوں کو تربیت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق نظام چلایا جائے گا اور مذاکرات صرف انہی عناصر سے ممکن ہیں جو بات چیت کے لیے تیار ہوں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوجوانوں کو دہشتگردی سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ صوبے میں میرٹ پر بھرتیاں جاری ہیں اور 12 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔
Today News
عوام کےلیے بری خبر: بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے جب کہ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں ملک بھر کے بجلی صارفین، بشمول کراچی، پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق فروری میں مجموعی طور پر 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جن میں سے 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کی گئیں۔
ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی۔
فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines3 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport