Connect with us

Today News

نیتن یاہو نے ایران کے تازہ حملوں کو اسرائیل کیلئے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دے دیا

Published

on


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے جوابی حملوں کے بعد صورتحال کو اسرائیل کے لیے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جنوبی اسرائیل کے شہروں دیمونا اور عراد پر میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور اسے ملک کے مستقبل کی جنگ قرار دیا۔

حملوں کے بعد اسرائیلی وزارت تعلیم نے پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے یہ حملے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں کیے، جن میں نطنز کا مقام بھی شامل ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران جنگ میں غیر جانبداری، سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو اسلحے کی برآمدات روک دیں

Published

on


سوئٹزرلینڈ نے ایران جنگ کے دوران اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سمیت جنگ میں شامل ممالک کو اسلحے کی برآمدات معطل کر دی ہیں۔

سوئس حکومت کے مطابق یہ فیصلہ عالمی قوانین اور غیر جانبداری کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے تاکہ جاری تنازع میں کسی فریق کی حمایت سے گریز کیا جا سکے۔

دوسری جانب سری لنکا نے بھی امریکی جنگی طیاروں کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ امریکا نے دو جنگی طیاروں کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔

ادھر چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے فرانس کے ساتھ مل کر سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسی سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ترکی صدر کا پیغام اماراتی امیر تک پہنچاتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔

ماہرین کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے غیر جانبداری اور سفارتی کوششوں میں اضافہ اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی سطح پر اس تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی آئی بی میں گیس لیکیج دھماکا، بچے سمیت خواتین زخمی

Published

on


پی آئی بی میں نفیس آباد کے علاقے میں گھر کی تیسری منزل پر گیس لیکیج کا دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کی دیوار ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

گھر کی دیوارٹوٹنےکے باعث ملبہ گرنے کے باعث کچھ بچے بھی زخمی ہوئے۔ پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں اور امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published

on



مغربی لہر ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے زیر اثر آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

کراچی کے علاوہ دیہی سندھ کے علاقوں لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، نوشہرو فیروز اور دادو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران چند مقامات پر بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں عید کے پہلے روز صبح کے وقت بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔

تیز بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے مساجد اور عید گاہ کی طرف جانے والے نمازوں کو مشکلات کا سامنا بھی رہا۔



Source link

Continue Reading

Trending