Connect with us

Today News

نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ؛سندھ اسٹرائیکرز کی7 گولڈ میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن

Published

on



نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ این بی سی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلوں میں سندھ اسٹرائیکرز کے باکسرز نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری ثابت کر دی،پنجاب تھنڈرز نے دوسری اور بلوچستان ایگلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

بوائز اینڈ گرلز چیمپیئن شپ میں 21 ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں  بوائز کے13اور گرلز کے8 ویٹ شامل تھے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل یحییٰ سلیمان گوندل نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)ناصر تنگ اورسیکریٹری جنرل میجر عرفان یونس کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پرپاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ یونس پٹھان،سندھ اولمپک ایسوی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، پرویز احمد شیخ،عائشہ ارم،ندیم خان،محمدمصدق اور دیگر بھی موجود تھے۔

جونیئر کلاس میں  سندھ کی عائشہ خان چیمپئن شپ کی بہترین باکسر قرار پائیں۔چیمپیئن شپ میں 10ٹیموں کے210باکسرز شریک تھے۔ سندھ اسٹرایئکرز نے سات گولڈ،ایک سلور اور تین برانز میڈلز جیتے۔پنجاب ٹینڈرزنے 4 گولڈ، 2 سلور اور 5 برانز میڈلزحاصل کرکے دوسری پوزیشن پائی جبکہ بلوچستان ایگلز اور بلوچستان بولز نے تین، تین گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کے پی ٹائیگرز نے دو گولڈ،تین سلور اور ایک برانز،سندھ اسٹالنز نے ایک گولڈ،پانچ سلور اور تین برانز ،پنجاب واریئرز نے ایک گولڈ،دو سلور اور دو برانز،اسلام آباد نے دو سلور اور 6 برانز،کے پی لائنز نے ایک سلور اور تین برانز جبکہ آزاد کشمیر نے ایک برانز میڈل یقینی بنایا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

Published

on



فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے طریقے تیزی سے بدلتے جا رہے ہیں اور اب کیمرہ، ہدایت کاری اور موسیقی کے کئی پہلوؤں میں مصنوعی ذہانت نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

نئی ٹیکنالوجی نے نہ صرف فلم بنانے کے انداز کو تبدیل کیا ہے بلکہ اس کے اثرات ناظرین کے تجربے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کلیکٹیو آرٹسٹ نیٹ ورک، جو ماضی میں بڑے اداکاروں کے کیریئر مینیج کرنے کےلیے معروف تھی، اب ڈیجیٹل اداکار تخلیق کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ بنگلور میں قائم اس کے اسٹوڈیوز میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہندو مذہبی داستانوں پر مبنی فلمیں اور سیریز تیار کی جا رہی ہیں، جن میں ’رامائن‘ اور ’مہابھارت‘ جیسے موضوعات شامل ہیں۔

بھارت دنیا میں سب سے زیادہ فلمیں بنانے والا ملک ہے، جہاں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے ستاروں کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔ تاہم آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے رجحان نے سنیما گھروں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں جہاں ایک ارب سے زائد افراد سنیما گھروں کا رخ کرتے تھے، وہیں 2025 تک یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو چکی ہے۔

اس بدلتی صورتحال میں فلم ساز بڑے پیمانے پر مصنوعی ذہانت کا سہارا لے رہے ہیں۔ اب مکمل طور پر اے آئی سے بننے والی فلمیں، مختلف زبانوں میں خودکار ڈبنگ اور حتیٰ کہ پرانی فلموں کے اختتام کو تبدیل کرکے دوبارہ پیش کرنا بھی ممکن ہوگیا ہے۔ اس سے لاگت میں نمایاں کمی اور وقت کی بچت ہو رہی ہے، اگرچہ ناظرین کا ردعمل ہمیشہ یکساں نہیں رہتا۔

مثال کے طور پر ایروس میڈیا ورلڈ نے 2013 کی فلم ’رانجھنا‘ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے نئے انجام کے ساتھ پیش کیا، جس میں مرکزی کردار کو زندہ دکھایا گیا۔ اس تبدیلی پر فلم کے اداکار دھنوش نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فلم کی اصل روح متاثر ہوئی، تاہم اس کے باوجود فلم نے تجارتی طور پر کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح نیورل گیراج جیسی کمپنیاں ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں جس کے ذریعے فلموں کو مختلف زبانوں میں اس انداز سے ڈب کیا جا سکتا ہے کہ ہونٹوں کی حرکت بھی قدرتی محسوس ہو۔ اس میدان میں مائیکروسافٹ، گوگل اور این ویڈیا جیسی عالمی کمپنیاں بھی بھارتی فلم سازوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

تاہم اس رجحان پر تنقید بھی سامنے آ رہی ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے تخلیقی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔ معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ بھارت میں فلم سازی اب زیادہ تر کاروباری نقطۂ نظر سے دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث اے آئی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو مصنوعی ذہانت فلم انڈسٹری کو تیزی سے ایک نئے دور میں داخل کر رہی ہے، جہاں سہولت اور رفتار تو بڑھ رہی ہے، مگر ساتھ ہی یہ سوال بھی جنم لے رہا ہے کہ کیا اس تبدیلی کے باوجود فلموں کی اصل روح اور تخلیقی معیار برقرار رہ سکے گا یا نہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

کیا فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا؟

Published

on



پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کے بعد فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔

بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے مزید کرکٹ کھیلنے کا ارادہ ہے۔

واضح رہے کہ فخر زمان اب تک پاکستان کی جانب سے 120 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 2494 رنز اسکور کیے جبکہ ان کی اننگز میں 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11: راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول اوینٹ کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔



Source link

Continue Reading

Trending