Connect with us

Today News

نیپرا کا سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی پر کروڑوں روپے جرمانہ

Published

on



نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کارروائی کرتے ہوئے سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

جرمانہ جنوری 2024 میں بھاری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے عائد کیا گیا۔

نیپرا فیصلے میں کہا گیا کہ جنوری 2024 میں اوسط فیول لاگت 14روپے 60 پیسے فی یونٹ رہی، فیول لاگت کے تخمینے کا ہدف 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ مقرر تھا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا تھا۔

جنوری 2024 کے ایف سی اے کے تحت فی یونٹ بجلی 7 روپے 5 پیسے مہنگی کی گئی تھی، نیپرا نے اس بھاری اضافے کی وجوہات پر تحقیقات کا حکم بھی دیا تھا۔

فیصلے کے مطابق جنوری 2024 میں سستی بجلی کی بجائے فرنس آئل اور ڈیزل پر مہنگی بجلی بنائی گئی جبکہ ایل این جی اور نیوکلئر پاور پلانٹس سے سستی بجلی کم پیدا کی گئی۔ ڈیزل اور فرنس آئل سے 31ارب 23 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نیپرا اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی لہٰذا سی پی پی اے کو ایک کروڑ روپے جرمانہ اور نیشنل گرڈ کمپنی کو 5 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔ نیشنل گرڈ کمپنی جنوب سے شمال کی طرف بجلی ترسیلی نظام بروقت بنانے میں ناکام رہی۔ ترسیلی نظام کی عدم دستیابی کے باعث مقامی کوئلے سے سستی بجلی استعمال میں نہ لائی جا سکی۔

سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی جرمانہ 15 روز میں نامزد بینک میں جمع کرائیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایف بی آر نے 77 کارروائیوں میںایک ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرلیں

Published

on


فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے کسٹمز انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے انسداد سمگلنگ کی 77 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرلیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز انفورسمنٹ کلکریٹ کراچی نے مارچ 2026 کے دوران انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے تحت 77 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 1.8 ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی ہیں جس سے منظم اسمگلنگ نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا ہے۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ماہ کے دوران ضبط کی گئی اشیاء کا حجم اوسط ماہانہ کارکردگی کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہے جو بڑھائے گئے آپریشنل موٴثر طریقہ کار اور چوکسی کی عکاسی کرتا ہے، مستند معلومات کی بنیاد پر اسمگل شدہ اشیاء کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سخت چوکسی برقرار رکھی گئی۔

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او)، انفورسمنٹ کراچی نے پورے مہینے کے دوران متعدد ہدف شدہ اور کامیاب آپریشن کیے ان آپریشنوں کے دوران اسمگل شدہ اشیاء کی ایک وسیع رینج ضبط کی گئی، جس میں تقریباً 527 کلوگرام وزنی چاندی کے سلاخے، 240 کلوگرام منشیات (چارس/حشیش)، 725 اعلیٰ معیار کی شراب کی بوتلیں، سگریٹ، پان، ویپ، عطر، 800 موبائل فون، دو ماہی گیری کی کشتیوں کے ساتھ 40,000 لیٹر ڈیزل آئل، مختلف خوردنی اشیاء ، سات غیر کسٹمز ادا شدہ (این سی پی) گاڑیاں، گاڑیوں کے پرزے اور دیگر متفرق اشیاء شامل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق تمام مقدمات کسٹمز ایکٹ، 1969 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ احکامات کے عین مطابق سختی سے نمٹائے گئے ہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور اس کی فیلڈ فورمیشنز بہتر بین الاجنسی رابطے، سخت نظم و ضبط، اور فعال انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے ذریعے نفاذ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کے لیے تشکر بھرا پیغام 

Published

on


ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے لیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔

 
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہماری ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔ ایران نے پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر پہلے بھی کھل کر شکریہ ادا کیا ہے۔ 

آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اردو میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے، اظہر علی

Published

on


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے  فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے پی ایس ایل 11 کے حوالے سے اچھی توقعات وابستہ کرلیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کا موسم زیادہ بہتر ہے، ہم کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں موسم کی وجہ سے ایک میچ کا ضیاع ہوا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے  ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ  میں تیز کھیل ہوتا ہے، صورتحال کے مطابق کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ لیگ میں کسی فرنچائز کے ساتھ کام  کرنے کا پہلا تجربہ ہے، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے، مگر ہر فارمیٹ کو عزت دینا ضروری ہے۔

اظہرعلی نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا رہے ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلنی چاہیے، جب تک آپ کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے، کرکٹ آپ کو عزت نہیں دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کی روشنی میں لیگ کے میچز بند دروازوں میں ہو رہے ہیں، تاہم دوران مقابلہ  شائقین کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ امید ہے کہ حالات بتدریج بہتری کی جانب مائل ہوں گے اور شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھل جائیں گے جس سے کھیل کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending