Connect with us

Today News

ورلڈکپ میں مایوس کن مہم، سری لنکن ہیڈ کوچ جے سوریا کا بڑا فیصلہ

Published

on



ٹی 20 ورلڈکپ میں مایوس کن مہم کے بعد سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف میچ ان کا آخری مقابلہ ثابت ہوا، جے سوریا نے جولائی 2024 میں عبوری بنیاد پر کوچنگ ذمہ داری کا آغاز کیا جہاں ان کی رہنمائی میں سری لنکا نے 27 برس بعد بھارت کو ون ڈے سیریز میں مات دی۔

اس کے علاوہ، اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹیم نے ٹیسٹ فتح بھی حاصل کی، یہ ایک دہائی میں آئی لینڈرز کی انگلش سرزمین پر پہلی ٹیسٹ فتح شمار ہوئی۔

ان نتائج کی بنیاد پر یکم اکتوبر 2024 کو جے سوریا کو 2 سال کا معاہدہ دیا گیا، جس کے بعد ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔

رواں ورلڈ کپ میں بھی ٹیم نے لگاتار 3 میچز جیت کر سپر 8 میں جگہ بنائی، جہاں پر ابتدائی دونوں مقابلے ہارنے سے وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم سے حکومتی قانون سازی پر تحفظات کا اظہار

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی پارلیمان میں قانون سازی کے معاملے کو لے کر ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیلپز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے. ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اہم فیصلوں میں پیپلز پارٹی نے حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دیا جس پر اسکے مشکور ہیں۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی اور اجلاس میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا

وفد میں سینیٹر شیری رحمن، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے. 

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ  بھی شریک تھے.

وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی کے عمل میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایا جاری کردیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

مشرق وسطیٰ جنگ: فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خارجہ

Published

on



اسلام آباد:

مشرق وسطیٰ کی سورتحال پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آگیا۔

سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا ری ایکشن دیا، پھر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر آگئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک خبر پر بیان جاری کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب جون میں حملہ ہوا تھا ایران پر ہم نے تب بھی معاملات سلجھانے کی کوشش کی تھی۔ ایران پر حالیہ حملے کے بعد پاکستان نے بیک ڈور میں رہ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں کئی ممالک سے پاکستان رابطہ کر چکا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے ڈپلومیسی کو مذاکرات پر لایا جائے، ڈائیلاگ کے زریعے افہام و تفہیم کا معاملہ نکل آئے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اومان کے وزیر خارجہ سے رات گئے میری بات ہوئی،  ایران ہمارا ہمسایہ ملک مسلمان بھائی ملک ہے، جو معلومات یہاں دے رہا ہوں یہ ہم نے میڈیا کو بھی نہیں دیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سینیٹ: پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی وزیر ریلوے نے ریلوے کی آمدن اور کمرشل جائیدادوں سے متعلق سینیٹ میں تفصیلات پیش کردیں۔ پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ تین برس میں پاکستان ریلویز کے ریونیو میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے، سال 22-2021 میں فریٹ آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کا ریوینیو 23 ارب 12 کروڑ روپے تھا۔ سال 24-2023 میں فریٹ آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کی آمدن 28 ارب 11 کروڑ روپے ہو گئی۔

وزیر ریلوے کے مطابق پیسنجرز آپریشنز کی مد میں پاکستان ریلوے کی آمدن مذکورہ تین برس میں 30 ارب سے بڑھ کر 49 ارب ہو گئی۔ ریلوے کی لیز پر دی جانے والی زمین سے گزشتہ چار برس میں 13 ارب روپے ریونیو حاصل ہوا۔ 

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پاکستان ریلوے کی 34 ہزار 763 کمرشل یونٹس میں سے  2355  ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کمرشل جائیدادوں سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 589، سکھر میں 1538، کوئٹہ میں 123 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، ملتان میں 36، لاہور میں 24، پشاور میں 6، سی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ میں 38 جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ہے۔ 

وزیر ریلوے نے بتایا کہ 34763 کمرشل جائیدادوں کی تعمیر و مرمت پر گزشتہ پانچ برس میں 30 کروڑ 64 لاکھ روپے اخراجات آئے۔





Source link

Continue Reading

Trending