Today News
ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ؛ قومی ہاکی ٹیم نے تیسرے میچ میں آسٹریا کو شکست دے دی
قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے دو،افراز محمد سفیان خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ آسٹریا کی جانب سے کیلنر اور اسکوولز نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی, ایڈھاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کی ناقابل شکست کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور سیمی فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
Source link
Today News
پی ایس ایکس ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد پہلی بار 5لاکھ ہوگئی، کون سا صوبہ سب سے آگے رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تعداد پہلی بار 5لاکھ ہوگئی، نئے اکاؤنٹس کی تعداد فروری 26ء میں 20 ہزار240 رہی۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان ڈیٹا (این سی سی پی ایل) کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سہولت اکاؤنٹس کھلنے کی تعداد 35.96 فیصد بڑھ 7 ہزار 278 رہی، نارمل اکاؤنٹس کے نمبرز 63.88 فیصد بڑھ کر 12 ہزار 929 رہے۔
این سی سی پی ایل ڈیٹا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کارپوریٹ اکاؤنٹس کھلنے کی تعداد 0.16 فیصد اضافے سے 33 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے اسٹاک انویسٹرز میں مردوں کی شرح 87فیصد اور خواتین کی شرح 13فیصد رہی، اسٹاک ایکس چینج میں سب سے زیادہ 18 سے 30 سال عمر کے افراد نے نئے اکاؤنٹس کھولے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سب سے زیادہ صوبہ پنجاب سے 10 ہزار 539 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے، نئے اسٹاک اکاؤنٹس کھولنے میں صوبہ سندھ 6 ہزار 332 سے دوسرے نمبر پر رہا۔
Source link
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا پانچواں، جنوبی افریقا کا چوتھا سیمی فائنل، کتنی مرتبہ فتح ملی؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ چار اور جنوبی افریقا تین مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیل چکے ہیں لیکن دونوں ٹیمیں صرف ایک مرتبہ ہی فائنل میں رسائی حاصل کرسکیں۔
جنوبی افریقا کو 2009 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور 2014 کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ 2024 کے سیمی فائنل میں افغانستان کے خلاف فتح حاصل کی۔
تاہم 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقا کو بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کو 2007 کے سیمی فائنل میں پاکستان، 2016 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور 2022 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
کیوی ٹیم نے 2021 کے سیمی فائنل میں انگلیںڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Today News
ایران پر حملے کیلیے فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو دھمکی؛ یورپی یونین کا ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
اس گفتگو سے متعلق انتونیو کوسٹا نے بتایا کہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز کو یورپی یونین کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔
یورپی کونسل کے صدر کے بقول یورپی بلاک بین الاقوامی قانون اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے اصولوں کے ساتھ اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر حملوں کے لیے اپنے یورپی اتحادیوں سے لاجسٹک اور عسکری تعاون طلب کیا تھا تاہم اسپین نے اپنی سرزمین اور فوجی اڈوں کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔
جس پر صدر ٹرمپ نے اسپین کو خبردار کیا تھا کہ اگر اسپین نے ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہ دی تو اس کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرسکتے ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech1 week ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Tech2 weeks ago
PTA Ties Mobile Network Expansion to $15 Million in Guarantees
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Tech1 week ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority