Connect with us

Today News

وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امن کوششوں پر تبادلہ خیال

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسرا رابطہ ہے۔ 

وزیر اعظم سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی جس میں دونوں لیڈران نے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، بالخصوص گزشتہ روز شہری تنصیبات پر ہونے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے ان مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے 1900 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکہ، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا، جن کا مقصد امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی۔

ایرانی صدر نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کیا۔ انہوں نے مذاکرات اور ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھویں سے ریسکیو آپریشن متاثر

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں کلفٹن کے علاقے زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ مال میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں مصروف عمل ہیں تاہم بیسمنٹ میں شدید دھویں اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ تک رسائی کے لیے دروازوں کو کٹر کے ذریعے کاٹا جا رہا ہے تاکہ اندر پھنسے کسی بھی فرد کو بروقت نکالا جا سکے اور آگ پر قابو پایا جا سکے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سیالکوٹ کی بارات نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Published

on



سیالکوٹ:

مراکیوال کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جب بارات میں آسٹریلین ڈالرز اور پاکستانی کرنسی کی بارش کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ظہور الٰہی اعوان کے بیٹے قمر عباس کی بارات جب گوندل کے ایک مقامی میرج ہال پہنچی تو دولہا کے آسٹریلیا پلٹ بھائیوں نے نوٹوں سے بھرے تھیلے کھول دیے اور مہمانوں پر دل کھول کر کرنسی نچھاور کرنا شروع کر دی۔

عینی شاہدین کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل آسٹریلین ڈالرز اور پاکستانی نوٹ فضا میں بکھیرے جاتے رہے جسے سمیٹنے کے لیے سینکڑوں افراد موقع پر موجود تھے۔

کئی لوگ تو دور دراز علاقوں سے صبح سویرے ہی میرج ہال کے باہر جمع ہو گئے تھے اور بارات کا انتظار کر رہے تھے تاکہ اس انعامی بارش میں حصہ لے سکیں۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں لوگوں کو نوٹ سمیٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق نچھاور کی جانے والی رقم لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ اس منفرد بارات نے نہ صرف علاقے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی

Published

on



پشاور:

پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے جاری بارشوں کے بعد صوبے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 47 زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 26 مرد اور 21 بچے شامل ہیں۔

بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں اب تک 6 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ افسوسناک واقعات صوبے کے اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے، جہاں ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے آپس میں مکمل رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کیا جائے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو جلد از جلد مالی معاونت دینے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ الرٹس اور ہدایات پر عمل کریں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا معلومات کے لیے عوام فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending