Today News
وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی داخلی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزراء داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق چار ملکی وزراء داخلہ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزراء داخلہ شریک ہوئے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانیوں کے لئے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجراء پر اتفاق کیا۔
رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال میں 47 فیصد کمی لانے اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کردیں گے۔ پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت اور استعداد کار میں بہتری کے لئے یورپی یونین میں جلد از جلد پلان پیش کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کی کاشوں کو سراہا جبکہ ملاقات میں ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
Today News
شفیع اللہ جان کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس، جواب دینے کے لیے 26 مارچ تک مہلت
اسلام آباد:
شفیع اللہ جان کے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹس کیس میں انہیں جواب دینے کے لیے 26 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے خلاف نوٹس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، جس میں شفیع اللہ جان کی جانب سے ایڈووکیٹ علی بخاری پیش ہوئے۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ جو ریمارکس شفیع جان سے جوڑے جارہے ہیں وہ جان بوجھ کرنہیں تھے۔ الیکشن کمیشن اپنے نوٹس پر نظر ثانی کرے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو معروضات آپ پیش کررہے ہیں وہ تحریری طور پر جواب میں جمع کرائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ شفیع جان سے مشاورت کرکے جواب جمع کرا دوں گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو بھی ریکارڈ اور دستاویزات چاہییں آفس سے لے لیں اور دلائل کے لیے تیار رہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے شفیع جان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ شفیع جان نے این 18 ہری پور میں دھاندلی اور فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا دعوی کیا تھا۔
Today News
کوہستان مالیاتی اسکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی
پشاور:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ۔ ملزم جبران ملک نے پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کرائی ہے۔
احتساب جج محمد ظفر نے درخواست مزید کارروائی کے لیے ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو ارسال کردی ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اس وقت نیب کی حراست میں ہے ۔ نیب کا الزام ہے کہ درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں 49.125 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔ درخواست گزار بغیر کسی دباؤ کے نیب کے ساتھ پلی بارگین چاہتا ہے درخواست گزار 3 اقساط میں پلی بارگین چاہتا ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تفتیشی افسر کو درخواست پر عملدرآمد کرنے کے احکامات دیں ۔ نیب کے متعلقہ حکام کو بھی درخواست پر نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کے احکامات دیے جائیں۔
بعد ازاں عدالت نے مزید کارروائی کے لیے درخواست ڈی جی نیب کے پی کو ارسال کردی ہے۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے دونوں سیمی فائنل میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بدھ کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
اس میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ایلنگ ورتھ دو سال قبل اسی مرحلے پر جنوبی افریقا کی یادگار فتح میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں، جب پروٹیز نے افغانستان کو صرف 56 رنز پر آؤٹ کر کے نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس بار وارف نے گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف جیت کی نگرانی کی تھی۔
کولکتہ میں اس اہم مقابلے کے لیے نتن مینن کو تھرڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ راڈ ٹکر فورتھ امپائر ہوں گے۔ میچ ریفری کی ذمہ داری جواگل سری ناتھ کو سونپی گئی ہے۔
دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کرس گیفنی اور علاؤالدین پلیکَر آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
گیفنی 2024 میں اسی مرحلے پر بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں، جس میں بھارت نے 68 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ممبئی میں ایڈرین ہولڈ اسٹاک تھرڈ امپائر، پال رائفل فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition