Today News
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اور اس دوران وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا، جس کی خصوصیت گہرا باہمی اعتماد، فولاد کی طرح مضبوط دوستی اور مشترکہ مفادات پر باہمی تعاون کا مشترکہ عزم ہے۔
وزیر اعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ، چینی قیادت اور عوام کو نئے چینی سال کے پرمسرت موقع پر اپنی پرتپاک مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
انہوں نے اقتصادی، سلامتی اور ترقیاتی محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کی تعریف کی اور خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو کا ایک اہم منصوبہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ذکر کیا۔
سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان میں چینی اہلکاروں، سرمایہ کاری اور اداروں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم کو چین اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور چینی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، خطے اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوش حالی میں کردار ادا کرنے کے لیے قریبی رابطہ کاری اور مشاورت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Source link
Today News
میراگھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت قرض کی حد ایک کروڑ تک بڑھانے کی منظوری
وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے میرا گھر میرا آشیانہ اسکیم کے تحت قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ ن روپے تک کرنے، رہائشی یونٹس کے اہل سائز میں توسیع، تمام صارفین کے لیے یکساں 5 فیصد شرح مقرر کرنے سمیت اسکیم میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں عام آدمی کو گھر کی سہولت فراہم کرنے اور معیشت کو متحرک بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے پیش کی جانے والی میرا گھر میرا آشیانہ (ایم جی ایم اے)کم لاگت رہائشی فنانسنگ اسکیم کی نظرثانی شدہ خصوصیات کی سمری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسکیم کے آغاز سے اب تک عوام کی جانب سے بھرپور دلچسپی سامنے آئی ہے اور 10 ہزار 594 سے زائد قرض درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ ادائیگیوں کا عمل بھی جاری ہے۔
اجلاس میں ای سی سی نے قرض کی حد بڑھا کر 10 ملین روپے تک کرنے، رہائشی یونٹس کے اہل سائز میں توسیع، تمام صارفین کے لیے یکساں 5 فیصد شرح مقرر کرنے، آئندہ چار سال کے دوران ہاؤسنگ فنانس کے اہداف میں وسعت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے عمل درآمد جاری رکھنے اور پہلے سے جاری شدہ قرضوں کو بھی 5 فیصد شرح پر لانے کی منظوری دے دی ہے تاکہ یکسانیت برقرار رہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ سبسڈی کی ادائیگیاں حقیقی اجرا کے مطابق اور سالانہ مالی گنجائش کے اندر کی جائیں، اس نظرثانی شدہ فریم ورک کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کے لیے گھروں کی فراہمی آسان بنانا، تعمیراتی شعبے کو فروغ دینا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور متوازن رسک شیئرنگ و مارک اپ سبسڈی ماڈل کے ذریعے پائیدار گھر کی ملکیت یقینی بنانا ہے۔
اجلاس میں وزارتِ داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے نیشنل پروگرام فار انہانسنگ کمانڈ ایریاز ان بارانی ایریاز آف پاکستان کے آئی سی ٹی جزو کے لیے 7.289 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے جس کا مقصد بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بہتر بنانا ہے۔
علاوہ ازیں ریلوے ڈویژن کی سمری پر تھر کول ریل کنیکٹیویٹی منصوبے کے لیے 6.61 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ بطور بجٹ کوریج منظور کی گئی ہے تاکہ مقامی کوئلے کی پاور پلانٹس اور صنعتی شعبے تک ترسیل ممکن ہو سکے اور توانائی کے شعبے میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے۔
Source link
Today News
اہم آسٹریلوی کھلاڑی بھارت کیخلاف سیریز سے باہر
آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی کھلاڑی سوفی مولینیکس ہوبارٹ میں بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کمر میں تکلیف کے باعث ملٹی فارمیٹ سیریز سے باہر ہوگئیں۔
کرک انفو کے مطابق انجری کے باعث ان کی دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے دستیابی مشکوک ہوگئی ہے۔ اس دورے پر وہ پہلی بار تمام فارمیٹ میں کپتانی کا چارج سنبھالنے والی تھیں۔
آسٹریلوی ویمنز اسکواڈ کو مارچ کے وسط میں کیریئبیئن روانہ ہونا ہے اور سلیکٹر شان فلیگلر پُر امید ہیں کہ سوفی مولینیکس اس وقت تک دستیاب ہوں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیکٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوفی کمر کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ جس کا مطلب ہے کہ بدقسمتی سے وہ باقی ماندہ سیریز کا حصہ نہیں ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم ان کی ویسٹ انڈیز سیریز میں واپسی کی جانب دیکھ رہی ہے اور ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوئی رسک نہیں لے سکتی۔
Source link
Today News
افغان طالبان کی جارحیت، باجوڑ میں سول آبادی پر گولے گرنے سے 2 افراد شہید، 8 زخمی
پشاور:
باجوڑ میں افغان طالبان رجیم کے فائر کیے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر گرنے سے 2 افراد شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے، شہداء کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند علاقہ برہ لغڑئی میں مقامی آبادی اور مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔
مارٹر گولے سول آبادی پر گرنے سے ایک خاتون اور ایک شخص شہید ہو گیا، حملے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جن کا علاج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار میں جاری ہے۔
واقعہ کے بعد شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، باجوڑ کے عوام میں اس حوالے سے شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا