Today News
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید کی ملاقات
اسلام آباد:
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے ملاقات کی۔
دوحا میں ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور پاکستان قطر تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر احمد بن محمد السید پاکستان-قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں۔
وزیراعظم نے دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور قطر کو پاکستان کی برآمدات خاص طور پر زرعی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء اور ویلیو ایڈڈ اشیاء کی برآمدات کو متنوع بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کے فالو اپ پر تبادلہ خیال کیا اور طے شدہ فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی سرمایہ کاری دوست اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے میں قطر کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔
دونوں فریقین نے رمضان المبارک کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا جس میں پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔
Today News
انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند؛ امریکا نے ایران کے سامنے 3 مطالبات رکھ دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری ہیں لیکن دونوں فریقوں کے درمیان پہاڑ جیسے اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ان جوہری مذاکرات کا مقصد جنگ کے خطرے کو ٹالنا ہے لیکن امریکا نے سخت مطالبات رکھ دیئے جس کے باعث دور دُور تک بھی معاہدہ کا ہوجانا نظر نہیں آتا۔
امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اپنی تمام اہم جوہری تنصیبات نطنز، اصفہان اور فورڈون کو فوری طور پر ہمیشہ کے لیے بند کیا جائے۔
علاوہ ازیں ایران نے ان تنصیبات میں اب تک جتنا بھی یورینیئم افرود کیا ہے وہ تمام کی تمام امریکا منتقل کردے۔
امریکا نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اگر معاہدہ طے پاجاتا ہے تو یہ کبھی ختم نہ ہونے والی مدت کے لیے ہو یعنی اس میں محدود مدت کی کوئی شق نہ ہو۔
یاد رہے کہ امریکا یہ مطالبات 2015 میں ایران کے دیگر عالمی قوتوں سے ہونے والے مشترکہ جوہری مذاکرات سے سخت قطعی مختلف ہیں۔
جس میں ایک محدود مدت کے بعد پابندیوں کے خاتمے کی شق بھی شامل تھی۔ امریکا اسی شق خارج کرنے پر زور دے رہا ہے۔
یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب عرب سفارتکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے کا مجوزہ مسودہ پیش کیا ہے۔
عرب سفارتکار کے بقول اس مسودے میں ایران نے یورینیم افزودگی کی سطح 60 فیصد سے کم کر کے 3.6 فیصد تک لانے کی تجویز دی ہے۔
تاہم ایرانی حکام نے عرب سفارت کار کے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔
Today News
human rights council meeting kashmir issue pakistan strong reaction to india
پاکستان نے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں بھارت کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔
انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفارت کار عدیل ممتاز کھوکھر نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کر دیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، یک طرفہ اقدامات، آبادی کا تناسب بدلنے یا انتخابی انجینئرنگ سے کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی ہے۔
عدیل ممتاز کھوکھر نے بتایا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار ممکن نہیں ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے ریکارڈ پر موجود ہیں۔
پاکستانی سفارت کار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبری گرفتاریاں، اظہار رائے پر پابندیاں اور مواصلاتی بلیک آؤٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں اور بیرون ملک کارروائیوں پر جواب دہی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے۔
Today News
وزیر اعلیٰ مریم نواز ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کردیا جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اہم اعلانات کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں گرین بس سروس شروع کی جائے گی اور جلد ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا اجرا بھی کیا جائے گا۔ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں ای ٹیکسی اسکیم متعارف کرائی گئی، جو ماحول دوست اور خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد سے زائد کو ٹہ فراہم کی گئی ہے۔ خواتین ٹیچر، سائیکالوجسٹ اور دیگر پیشہ ور افراد نے بھی ای ٹیکسی حاصل کی ہے، تاکہ وہ روزگار کے مواقع سے مستفید ہوں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہر بیٹی محفوظ ہے اور حکومت ہر صورت مدد کو پہنچے گی۔
انہوں نے گرین بس منصوبے کی کامیابی اور ای موبیلٹی کے نظام کی تشکیل پر بھی روشنی ڈالی، بتایا کہ 1500 بسیں آرہی ہیں اور مزید 1100 شامل کی جائیں گی۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میٹرو بس پر کام جاری ہے جبکہ طلبہ، خواتین، بزرگ اور خصوصی افراد کو گرین بس پر مفت سفر کی سہولت دی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی اسکیم کی مالی پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ڈرائیورز کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی جبکہ مرد ڈرائیورز کے لیے 50 فیصد ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 1100 ای وہیکلز فراہم کی جائیں گی، جن سے خواتین کی ماہانہ آمدنی ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک ہو گی۔
رمضان المبارک کے دوران 42 لاکھ خاندانوں اور ڈھائی لاکھ افراد کو نگہبان پیکیج کے تحت مالی مدد فراہم کی گئی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کے لیے دسترخوان اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں فری ایمبولینس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ میت کو ہسپتال سے منتقل کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیات میں بہتری آ رہی ہے، اسموگ کنٹرول کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے اور وبائی امراض پر قابو پایا گیا ہے۔ چین کے تجربات سے متاثر ہو کر دو سال میں اسموگ میں کمی لائی گئی۔ مستقبل میں پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ماحولیات کی نگرانی جاری رہے گی۔
مریم نواز شریف نے زور دیا کہ عوام کے لیے اچھی سڑکیں، ٹرانسپورٹ، تعلیم، اسکالرشپ، لیپ ٹاپ، اراضی کی فراہمی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہری بلا تعطل زندگی گزار سکیں۔
پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی اسکیم میں 1100 ای وہیکل دی گئیں، ای ٹیکسی اسکیم میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے، اسکیم میں خواتین کے لئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔
ای ٹیکسی اسکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پنجاب پورے پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے سرکاری طور پہ ای ٹیکسی اسکیم لانچ کی۔ یہ ماحول دوست اقدام ہے اور باعزت روزگار کا ذریعہ بھی۔ 30 فیصد سے زائد مستفید ہونے والے خواتین ہیں۔ پنک ٹیکسی خواتین کے لیے مخصوص ہے۔ ٹیچرز، سائیکالوجسٹ اور سنگل مدرز نے… pic.twitter.com/rGNfGDk9zx
— PMLN (@pmln_org) February 26, 2026
ای ٹیکسی اسکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔
ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب، پینک بٹن پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا۔
ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ای ٹیکسی اسکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion