Today News
وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان سے ٹیلی فونک رابطے میں عیدالفطر کی مبارک باد دی اور دونوں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کے ساتھ عید الفطر کی مبارک باد کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے برادر عوام اور اپنے ہم منصب کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔
دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا میں ہونے والی علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی و تنازعات حل کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے اقدامات پر زور دیا۔
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی عید الفطر کی مبارک باد کا گرم جوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کے لیے آئندہ دنوں میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Source link
Today News
برطانیہ نے ایران پر حملوں کیلیے امریکا کو اپنے فوجی اڈّے دینے کی منظوری دیدی
برطانیہ نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں میں مدد دی جا سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی امریکی افواج کو برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی اڈوں کا استمعال خاص طور پر ایسے اقدامات کے لیے جن کا مقصد ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں کو روکنا اور برطانوی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔
تاہم اب آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے بھی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔
خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں ڈرپوک اور کاغذی شیر قرار دیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے نیٹو اتحادی ممالک کے لیے فوجی کارروائی کرنا بہت آسان ہے مگر وہ اس سے گریز کر رہے ہیں۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اس نے امریکی حملوں کے لیے اپنے فوجی اڈے فراہم کیے تو اس عمل کو جارحیت میں براہ راست شمولیت تصور کیا جائے گا۔
دوسری جانب برطانوی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کے ردعمل میں امریکا کو اپنے دفاعی آپریشنز کے لیے برطانوی فوجی اڈے دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
Today News
اسکاٹ لینڈ میں برطانوی بحری اڈّے میں گھسنے کی کوشش پر ایرانی مرد و خاتون گرفتار
اسکاٹ لینڈ میں ایران سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو سنگیں الزامات پر حساس علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاری برطانیہ کے بحری اڈے فاسلین سے عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتار ہونے والے 34 سالہ مرد اور 31 برس کی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
اسکاٹ لینڈ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس جوڑے کو ایچ ایم بحری اڈے کلائڈ میں شام پانچ بجے گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
برطانوی رائل نیوی کا کہنا ہے کہ ایک مرد اور خاتون نے بحری اڈّے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور اپنے حساس علاقے میں ہونے کا کوئی جواز پیش کرنے میں بھی ناکام رہے تھے۔
نیوی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات جا رہی ہیں، تاحال جوڑے کے مقصد کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ دونوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ جس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فاسلین بیس برطانوی رائل نیوی کی تمام جوہری آبدوزوں کا مرکز ہے جن میں وینگارڈ کلاس بیلسٹک میزائل آبدوزیں بھی شامل ہیں جو کہ ٹرائڈنٹ نیوکلیئر میزائلوں سے لیس ہیں۔
Today News
آسٹریلوی وزیراعظم نے عید کی نماز کے اجتماع میں شرکت کی؛ شدید احتجاج کا سامنا
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کو سڈنی کی معروف مسجد میں عیدالفطر کی نماز کے اجتماع میں شرکت کی جہاں انھیں شدید احتجاج اور نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور وزیر داخلہ ٹونی برکے نے جمعے کے روز لکیمبا مسجد میں عید کی نماز کے اجتماع میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں ہزاروں نمازی موجود تھے۔
تاہم اس دوران کچھ افراد نے دونوں رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین نے “گیٹ آؤٹ” (یہاں سے چلے جاؤ) اور “شرم کرو” جیسے نعرے لگائے۔
احتجاج کرنے والوں نے آسٹریلوی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو نسل کشی کا حامی قرار دیتے ہوئے شدید نعرے بازی جاری رکھی یہاں تک کہ ایک شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں کو پکڑ کر باہر نکالا۔
مسجد انتظامیہ نے مشتعل مجمع کو پُرسکون رہنے کی اپیل کی اور یاد دلایا کہ یہ عید کا خوشیوں بھرا دن ہے تاہم اس کے باوجود احتجاج وقفے وقفے سے جاری رہا۔
دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو مجموعی طور پر مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریب میں تقریباً 30 ہزار افراد موجود تھے اور چند افراد کی نعرے بازی کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بعض افراد حکومتی فیصلوں پر ناراض ہوسکتے ہیں لیکن وسیع پیمانے میں دیکھیں تو یہ اجتماع پُرامن رہا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کی مسلم آبادی میں حکومت کی مشرق وسطیٰ، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں سے متعلق پالیسی پر ناراضگی پائی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں حال ہی میں آسٹریلوی حکومت نے حزب التحریر کو ایک ممنوعہ تنظیم قرار دیا ہے جس پر بھی بعض حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines7 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport