Connect with us

Today News

وزیراعظم کا اردن اور بحرین کے فرماں روا سے رابطہ، خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے فرماں رواں شاہ عبداللہ اور بحرین کے فرماں روا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلیفونک  رابطے کئے اور ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے بعد خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اردن کے فرماں روا عبداللہ دوم ابن الحسین سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں  بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی جو ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور اس کے نتیجے میں اردن اور دیگر علاقائی ممالک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

وزیرِاعظم نے صورت حال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے فوری طور پر تحمل، کشیدگی میں کمی اور بامقصد مکالمے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے اس مشکل گھڑی میں مملکت اردن سمیت خطے کے دیگر برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یک جہتی کا اعادہ کیا اور خطے میں امن کی بحالی اور استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف نے بحرین کے فرماں روا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں اسرائیل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور ایران کی جانب سے کئی خلیجی ممالک بشمول مملکت بحرین پر جوابی حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی بلا اشتعال جارحیت سے صورت حال مزید خراب ہوتی ہے اور پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے بحرین کی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان بحرین اور دیگر برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور اس مشکل وقت میں تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے بین الاقوامی قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کی کوششوں کی حمایت کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے گا اور تمام فریقین پر زور دے گا کہ وہ سفارت کاری سے بحران کا مذاکراتی حل تلاش کریں۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ

Published

on


خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا جب کہ  پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے روٹس کو مختلف اوقات میں مختلف  بند کرنے کا فیصلہ نوٹم جاری کردیا۔

ممکنہ طور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی مشقوں کے باعث کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے یہ فضائی روٹ 3 مارچ سے 31 مارچ تک صبح 9 تا سہ پہر 3 بجے کے درمیان بند رہیں گے 

اس دوران کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود مہیا نہیں ہوگی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

وائٹ بال ٹورنامنٹس، گرین شرٹس بڑی ٹیموں کو ہرانے کا ہنر بھول گئے

Published

on



وائٹ بال ٹورنامنٹس میں پاکستان بڑی ٹیموں کو ہرانے کا ہنر ہی بھول گیا۔

سن 2023 سے کھیلے گئے وائٹ بال ٹورنامنٹس میں گرین شرٹس نے بڑی ٹیموں کے خلاف 17 میچز کھیلے اور ان میں سے صرف ایک میں ہی اسے کامیابی حاصل ہوئی۔

اس عرصے میں بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور بھارت کے ساتھ میچز ہوئے اور اس نے ہر بار اپنے شائقین کو مایوس ہی کیا۔

بھارتی ٹیم کے خلاف تو ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گرین شرٹس کا ریکارڈ انتہائی مایوس کن ہے۔

رواں ایڈیشن میں بھی گرین شرٹس کو بھارت اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ اس نے نیدر لینڈز، امریکا، نمیبیا اور سری لنکا کو زیر کیا، نیوزی لینڈ سے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور

Published

on



راولپنڈی:

راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خن سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کی۔ 

علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔ 

عدالت نے چار مارچ کو آئندہ سماعت پر علیمہ خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

استغاثہ کے 18 میں سے 17 گواہان پر علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے جرح مکمل کی،  سماعت بروز بدھ چار مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی، استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر خلیل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔





Source link

Continue Reading

Trending