Today News
وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب قومی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایندھن بچت کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ حکومت نے مخصوص طبقے کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کیے جبکہ صوبوں کی مشاورت سے بجلی کی بچت کیلیے بازار رات 8 بجے بند کروانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
Today News
ایران کا متحدہ عرب امارات کے گیس پلانٹ پر حملہ؛ ایک جاں بحق اور 4 زخمی
اسرائیل اور امریکی حملوں کے جواب میں کے ایران خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گیس پلانٹ پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ایک مصری شہری جاں بحق جبکہ 2 پاکستانی اور 2 مصری زخمی ہوگئے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملے میں میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تاہم جلتے ہوئے ملبے کے ٹکڑے گیس پلانٹ پر گرے جس آگ بھڑک اُٹھی۔
اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے گیس پلانٹ پر گرنے والے میزائل کے ٹکروں اور ملبے سے 12 افراد زخمی ہوئے۔
کویت میں بھی آج صورتحال دن بھر کشیدہ رہی، جہاں متعدد بار ایئر ریڈ سائرن بجائے گئے جب کہ الاحمدی ریفائنری کے مختلف یونٹس میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحرین میں بھی صبح سے شام تک ایئر ریڈ وارننگز جاری رہیں۔
مسلسل حملوں کے باعث خلیجی تعاون کونسل کے تقریباً تمام ممالک کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوئے ہیں، جس سے خطے میں سیکیورٹی خدشات اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
Today News
ایران میں گرائے گئے طیارے کا پائلٹ مل گیا دوسرا تاحال لاپتا ہے؛ امریکا
ایران میں گرائے گئے امریکی طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ موجود تھے جن میں سے ایک تاحال لاپتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کو امریکی فورسز نے بازیاب کرا لیا۔
سی این این کو یہ اہم معلومات امریکا کے تین باخبر ذرائع نے دیں۔ جن کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والا پائلٹ اس وقت امریکی تحویل میں ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود دوسرے رکن کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ F-15E Strike Eagle تھا جو ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے اور فضا سے فضا اور فضا سے زمین دونوں قسم کے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عام طور پر اس طیارے میں دو افراد سوار ہوتے ہیں جن میں ایک پائلٹ جبکہ دوسرا ویپن سسٹمز آفیسر ہوتا ہے جو ہتھیاروں اور ٹارگٹنگ سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 24 گھنٹوں میں 2 امریکی جنگی طیارے F-35 کو مار گرایا ہے تاہم امریکا نے ایک F-15E کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
Today News
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے کا عندیہ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد بجلی کی قیمت بھی اضافے کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے توانائی بحران کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ توانائی کا بحران صرف تیل نہیں بلکہ گیس اور فرنس ائل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان امور کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی اور بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔
وزیر توانائی نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو اس بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے کرتے رہیں گے، اگر ہم سب توانائی بچائیں گے تو ملک پر دباؤ کم ہوگا اور جلد بہتری آئے گی۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines7 days ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports7 days ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
-
Today News2 weeks ago
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز