Today News
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کی زیر صدارت پاکستان۔ازبکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت پاکستان۔ازبکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری تجارت جواد پال، مختلف وزارتوں اور ایس آئی ایف سی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، تجارتی راستوں، مختلف شعبوں میں تعاون اور طے شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے پانچ سالہ روڈ میپ 2026 تا 2030 پیش کیا جائے گا اور ازبکستان کے ساتھ طے شدہ پروٹوکولز پر عملدرآمد بھی اسی روڈ میپ کے ذریعے کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے آٹھ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں کے لیے مجوزہ روڈ میپ اجلاس میں پیش کیے۔
اجلاس میں توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ازبکستان کے لیے چین کے ذریعے متبادل تجارتی راستہ مختصر اور آسان بنانے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔
دونوں ممالک نے علاقائی رابطہ کاری اور وسطی ایشیا تک رسائی کے نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافے کے لیے مشترکہ اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔
Today News
ٹرمپ کے ایران میں حملے کے بیان پر میسی اور انٹرمیامی کے کھلاڑیوں کی تالیاں، شدید تنقید کا سامنا
ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے اپنی کلب ٹیم انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
امریکی صدر نے ان کے کلب کو دسمبر میں امریکا کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ، میجر لیگ ساکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل پہلی بار جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
ان کی یہ ملاقات واشنگٹن میں ڈی سی یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والے ایم ایل ایس میچ سے پہلے ہوئی۔
اس موقع پر ٹرمپ نے میڈیا کے سامنے اس کامیابی کا جشن مناتے ہوئے گفتگو کی، جس دوران انہوں نے ایران میں جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں کے حوالے سے تازہ معلومات فراہم کیں۔
ٹرمپ نے ان حملوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ایران میں ہونے والی بمباری کا ذکر کیا، جس میں حالیہ دنوں میں سینکڑوں بچے شہید ہو گئے ہیں۔
اس دوران، لیونل میسی اور لوئس سواریز سمیت ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے ٹرمپ کی باتوں پر تالیاں بجائیں، جو کہ بظاہر ایک غیر معمولی اور متنازعہ ردعمل تھا۔
Donald Trump casually announces more illegal bombing of Iran in front of the entire Inter Miami squad.
Hundreds of children have been killed in Iran in the last few days.
Lionel Messi and his teammates respond with applause. Bizarre. pic.twitter.com/rT0E2tlm9L
— Leyla Hamed (@leylahamed) March 5, 2026
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے میسی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بعض صارفین نے ایران میں شہید ہونے والی اسکول کی معصوم طالبات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان بچوں کو قتل کرنے پر تالیاں بجائی جارہی ہیں؟
ایک صارف نے میسی کی نیتن یاہو کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میسی کا تعلق صیہونیت سے ہے۔
تاہم بعض صارفین میسی کی حمایت میں بھی سامنے آئے اور انہوں نے جواز پیش کیا کہ میسی یہ نہیں سمجھ پائے کہ امریکی صدر کس بارے میں بات کررہے ہیں۔
Messi is autistic and doesn’t speak English lol
— Catbread (@ToastCatbread) March 5, 2026
Some fellow Messi fans saying “he doesn’t understand what Trump’s saying. Probably doesn’t, but “Iran” was mentioned and he and the others have seen what’s been happening the last few days so still not an excuse.
— Hamza C 🇵🇸🍉🇨🇩🇸🇩✊🏼 🇵🇰 (@TMC_V2) March 5, 2026
Today News
اَپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار نجی کمپنی کا مالک مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
پشاور:
احتساب عدالت نے اَپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار نجی کمپنی کے مالک کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
احتساب جج محمد ظفر نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کی سماعت کی، نجی کمپنی کے مالک ملزم شیر علی کو عدالت میں پیش کیا گیا، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مانک شاہ اور تفتیشی افسر عنایت اللہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم شیر علی ایک نجی انٹرپرائز کمپنی کا مالک ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں 46 ملین روپے کی ٹرانزیکشن مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اکاؤنٹ سے ہوئی، ملزم کے ریکارڈ سے پتہ چلا کہ مذکورہ پیسے ملزم نے آگے منتقل کیے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے 13 ملین روپے اپنے پاس رکھے جبکہ باقی دو ملزمان ممتاز اور انور علی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے ہیں، ملزم نے ساتھی ملزم فیض اللہ احمد کی ملی بھگت سے 51 ملین روپے مزید وصول کیے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ ملزم نے مانسہرہ میں ایک رہائشی گھر خریدنے کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزم کی منی ٹریل، اثاثوں اور اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنی ہے۔
پراسیکیٹر نے استدعا کی کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے، عدالت نے ملزم کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
Today News
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، وزیر داخلہ محسن نقوی الیکشن کمیشن طلب
اسلام آباد:
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس پر 10 مارچ کو سماعت کریگا جس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، وزیر داخلہ سیکرٹری اور چیف کمشنر کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Sports2 weeks ago
Treasury resolution points out ‘rot’ in hockey affairs