Today News
وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے موقع پر قیدیوں کو 90 روز کی معافی دے دی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید الفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ہرسال کی طرح امسال بھی صوبے کی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو عید کے موقع پر سزا میں 90 روز کی معافی دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی، جاسوسی، سب ورژن اور ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا، اس کے علاوہ قتل، زیادتی اور اغوا برائے تاوان کے سنگین جرائم کے قیدی رعایت سے محروم رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈکیتی، رہزنی اور مالی غبن کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی کوئی رعایت نہیں ملے گی جبکہ منشیات ایکٹ (نارکوٹکس) اور فارنرز ایکٹ کے تحت سزا پانے والے قیدی اس معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور مالی بدعنوانی کے قیدیوں کے لیے بھی کوئی رعایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر قید کے قیدیوں کی سزا میں رعایت سے ان کی 15 سالہ کم از کم سزا کی مدت متاثر نہیں ہوگی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سزا میں رعایت کا اطلاق ان قیدیوں پر ہوگا جو جیل قوانین (رول 789) کی شرائط پر پورا اترتے ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو سزا میں کمی کے احکامات پر فوری عمل درآمد اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدی جلد اپنی سزا مکمل کر کے اپنے پیاروں کے پاس واپس جائیں، سزا میں رعایت کا مقصد قیدیوں کو معاشرے کا ایک بہتر اور کارآمد شہری بننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمر قید کے قیدیوں کے لیے عدالتی فیصلوں اور جیل مینوئل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، اچھے اخلاق اور جیل کے اندر مثبت رویہ رکھنے والے قیدیوں کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے، ہم سندھ کی جیلوں کو محض قید خانہ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اصلاحی مراکز بنانا چاہتے ہیں۔
Source link
Today News
امریکا کی ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی تیاری
امریکا ایران میں ہزاروں کی تعداد میں زمینی افواج بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً 4,000 میرینز پر مشتمل ایک گروپ پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔
مزید بحری جہاز اور فوجی ملا کر یہ تعداد 8,000 تک بھی جا سکتی ہے۔ عہدیداروں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس کا مقصد خلیج میں سیکیورٹی سے متعلق ہے۔
فوج بھیجے جانے کا مقصد خاص طور پر آبنائے ہرمز کھلوانا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ بول چکے ہیں کہ امریکا خود آبنائے ہرمز کھولنے کے اقدامات کرسکتا ہے۔
فوج بھیجے جانے کا مقصد اس کے علاوہ امریکی مفادات اور اڈوں کا تحفظ اور ممکنہ اگلے اقدامات کے لیے تیاری ہے۔ کچھ امریکی حکام نے ایران کے ساحل یا اہم مقامات پر فوج اتارنے کے آپشن پر غور کیا ہے۔
Today News
پی ایس ایل 11، رنز کی برسات کیلیے بیٹنگ فرینڈلی پچز تیار ہونے لگیں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں رنز کی برسات کیلیے بیٹنگ فرینڈلی پچز تیار ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا رنگارنگ میلہ 26 مارچ سے لاہور میں سجنے جا رہا ہے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں اضافی سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے، اطراف کے گراؤنڈز اور پارکس کو بھی مکمل طور پر کور کر لیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی فرنچائز حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پہلی بار لیگ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان میں ایک اور نئی سائیڈ راولپنڈیز بھی شامل ہے۔
ایونٹ مجموعی طور پر 39 دن جاری رہے گا اور اس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 10، 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا۔
اس سیزن میں 12 ڈبل ہیڈرز بھی شیڈول کیے گئے ہیں جو شائقین کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بنیں گے۔
پی ایس ایل 11 کے میچز ملک کے 6 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے، پہلی بار فیصل آباد اور پشاور بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 میچز شیڈول ہیں، ان میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 میچز ہوں گے۔
فیصل آباد پہلی بار 7 میچز کی میزبانی کرے گا، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور ایک میچ کی میزبانی کرے گا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔
ادھر ٹکٹس کی فروخت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے، اس بار ٹکٹس کی قیمت قدرے کم رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ میلے کا حصہ بن سکیں۔ آن لائن اور فزیکل دونوں طریقوں سے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔
ادھر غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے بھی خوش آئند خبریں سامنے آئی ہیں، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باوجود دنیا بھر کے نامور کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ، آل راؤنڈر گلین میکسویل اور بیٹر مارنس لبوشین سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مختلف ایئرلائنز میں کھلاڑیوں کی نشستیں بک کی جا رہی ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیک اپ فلائٹس کا بھی بندوبست کرلیا گیا ہے۔
تمام ٹیموں کے کھلاڑی 23 مارچ سے لاہور پہنچنا شروع ہو جائیں گے تاکہ وہ ایونٹ سے قبل بھرپور تیاری کر سکیں۔
پی ایس ایل 11 کی رونقیں دوبالا کرنے کے لیے آفیشل ترانہ بھی تیار کر لیا گیا جو پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ہے۔
افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی اور دیگر رنگارنگ سرگرمیوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
Today News
Enclosures for spectators at Imran Khan Cricket Stadium named after heroes of the 1992 World Cup
پشاور:
عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے ہیروز کے نام سے منسوب کر دیے گئے۔
انکلوژرز پر کھلاڑیوں کے نام کے بورڈ بھی لگا دیے گئے۔
خیبر پختون خوا کابینہ نے انکلوژرز کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل صوبائی حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا تھا جس کی باقاعدہ کابینہ سے منظوری دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ہاکستان نے 1992 کے ورلڈ کپ میں عمران خان کی قیادت میں پہلی اور اب تک کی واحد ورلڈ کپ ٹرافی جیتی تھی۔
اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو قومی ہیروز کا درجہ حاصل ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں ملک کو عالمی سطح پر کامیابی دلائی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines5 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
‘There will be nerves’: India face New Zealand for T20 World Cup glory – Sport
-
Magazines6 days ago
Story time: The price of a typo
-
Sports1 week ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines6 days ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper