Connect with us

Today News

وزیراعلیٰ کی پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی کی مذمت، ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، سہیل آفریدی

Published

on



پاک افغان سرحدی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ  پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں اور بالخصوص سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

تھلاپتی وجے کی ازدواجی زندگی میں دراڑ، اہلیہ نے 25 سال بعد طلاق کی درخواست دائر کردی

Published

on



جنوبی بھارت کے معروف اداکار اور سیاست دان تھلاپتی وجے کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، جہاں ان کی اہلیہ سنگیتا سورنالنگم نے 25 سالہ رفاقت کے بعد عدالت سے طلاق کی درخواست دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت سنگیتا سورنالنگم نے ریاست تمل ناڈو کے ضلع چینگلپٹو کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے شادی کے باقاعدہ خاتمے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ طلاق کے بعد انہیں مستقل نان و نفقہ دیا جائے اور وہ ازدواجی گھر میں ہی رہائش جاری رکھ سکیں۔

رپورٹس کے مطابق وجے اور سنگیتا کی شادی کو طویل عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران ان کے ہاں دو بچے بھی پیدا ہوئے۔ تاہم اب تک اس درخواست پر اداکار کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث شوبز اور سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب وجے ان دنوں اپنی آئندہ تامل فلم جنا نیاگن کی ریلیز کے منتظر ہیں، جسے ان کے فلمی کیریئر کی آخری فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنی سیاسی جماعت تملگا ویٹری کژگم کے پلیٹ فارم سے آئندہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں باقاعدہ سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں 40 فیصد تدریسی اور انتظامی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

Published

on



ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات میں تقریباً 40 فیصد تدریسی اور انتظامی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سخت نوٹس لیتے ہوئے جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو فوری سلیکشن بورڈز اور بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کے لیے 15 اگست تک مہلت دے دی ہے اور غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ اداروں کے خلاف انتظامی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرو وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈین، کنٹرولر امتحانات اور اساتذہ کی بڑی تعداد میں اسامیاں طویل عرصے سے خالی پڑی ہیں، جس کے باعث تعلیمی و انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

ہائرایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کو فوری طور پر خالی عہدوں پر تقرریوں کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مراسلے کے مطابق ایڈہاک اور عارضی تقرریوں کے باعث جامعات میں فیصلہ سازی، تعلیمی منصوبہ بندی، تحقیق اور طلبہ کی معاونت کا نظام کمزور پڑ رہا ہے۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ میرٹ پر شفاف بھرتیوں کا عمل ہر صورت 15 اگست 2026 تک مکمل کیا جائے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے تمام پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے ریکٹرز، وائس چانسلرز اور پرو وائس چانسلرز کو خطوط ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سلیکشن بورڈز باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں اور بھرتیوں میں کسی قسم کی سستی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمیشن نے جامعات کو اعلیٰ انتظامی معیار، میرٹ پر مبنی گورننس اور ادارہ جاتی جواب دہی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ تقرریوں میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ اداروں کے خلاف انتظامی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب بعض جامعات میں اہم عہدوں پر تعیناتیاں طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید یونیورسٹی میں رجسٹرار کی تعیناتی عرصہ دراز سے زیر التوا ہے جبکہ پمز میں ڈین کے عہدے پر مسلسل تین بار مدت ملازمت میں توسیع کی جا چکی ہے، جس پر متعلقہ حلقوں میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں اور عارضی انتظامات کے باعث اعلیٰ تعلیم کا نظام دباؤ کا شکار ہے اور فوری اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

سپریم کورٹ؛ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد

Published

on



اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی استدعا پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے درخواست واپس کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھہ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کی درخواست اعتراضات کے ساتھ کل واپس کی جا چکی ہے ۔ آپ کی درخواستیں تاحکم ثانی زیر التوا رہیں گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کی ایسی کوئی درخواست زیر التوا نہیں جس پر کارروائی کی جا سکے۔

اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے کل جلد سماعت کی درخواست دی تھی اور عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان نے جواب دیا کہ عدالت نے حکم جاری نہیں کیا تھا بلکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی، آپ عدالت کا فیصلہ دوبارہ پڑھ لیں، صحت کا ایشو زیر التوا نہیں ہے۔

لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی یا قانونی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر اسپتال منتقلی کی استدعا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر ہی میڈیکل چیک اپ کروایا گیا تھا۔

دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا کہ میری بات سمجھنے کی کوشش کریں، جس پر جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ آپ کو 1992 سے جانتا ہوں، آپ کیا بول رہے ہیں اور کس چینل سے بول رہے ہیں سب سمجھ رہا ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کھوسہ صاحب آپ سینئر وکیل ہیں، سپریم کورٹ کا طریقہ کار جانتے ہوں گے، رجسٹرار سے ملاقات کریں اگر وہ اعتراضات کی کاپی نہ دیں تو عدالت آ سکتے ہیں۔

اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل آرڈر ہوا ہے تو ہمیں ابھی تک کسی نے آگاہ کیوں نہیں کیا۔





Source link

Continue Reading

Trending