Connect with us

Today News

وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ہونے کا معاملہ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

Published

on



وزیر اعلی ہاؤس خیبر پختونخوا سے معلومات لیک ہونے کے معاملے پر سی ایم ہاؤس کے 80 اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 53 اہلکار اسپیشل برانچ اور 27 اہلکار ایف آر پی کے تبدیل کر دیے گئے۔

ذرایع سی ایم ہاؤس کے مطابق پولیس لائن اور سیکیورٹی یونٹ سے نئے اہلکار سی ایم ہاؤس تعینات کر دیے گئے ہیں۔

عید سے قبل ٹرانسفر ہونے والے اہلکار الاؤنس سے بھی محروم ہوگئے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، گاڑی سے 76 ہزار 800 گرام چرس برآمد

Published

on



پشاور:

محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 76 ہزار 800 گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی ٹیم نے ایس ایچ او عماد خان کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات لے جانے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا، مذکورہ کارروائی ایچ گول چوک سے اسلام آباد جانے والی شاہراہ پر کی گئی۔

کارروائی کے دوران گاڑی نمبر LEC-6325 کی تلاشی لینے پر 76 ہزار 800 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ دو ملزمان اجمل عباس ولد محمد امیر اور محمد سہیل ولد محمد علی ساکنان کبیر والا ضلع خانیوال کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا گینگ ریپ، مقدمہ درج

Published

on


راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے ڈھوک امانت میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک امانت میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ اس کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد اس نے چار سال قبل میر حمزہ سے شادی کی۔

مدعیہ کے مطابق خاوند کے جاننے والے لڑکے دانش نے گھر آ کر اسے اور اس کے خاوند کو ایک راضی نامے کے بہانے ساتھ لے جانے کو کہا۔

خاتون کے مطابق دانش انہیں سوزوکی پک اپ پر ایک گھر لے گیا جہاں ایک کمرے میں بٹھایا گیا، بعد ازاں دانش، سفیر اور دو نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اس کے خاوند کو دوسرے کمرے میں لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دانش، سفیر اور ایک ڈرائیور نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی، جبکہ ایک اور ملزم نے بھی زیادتی کی کوشش کی۔ شور مچانے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ شور سن کر ایک ملزم کا والد بھی باہر آیا جبکہ ملزمان جاتے ہوئے خاتون کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

زہرکھا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا؛ ویڈیو سامنے آگئی

Published

on


پنجاب میں زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا گیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

جھنگ میں مصروف شاہراہ پر ایک خاتون اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی، جہاں لائیو سرویلنس نے فوری الرٹ جاری کیا ۔ سیف سٹی ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے لائیو مانیٹرنگ کے دوران خاتون کو گرتے ہوئے دیکھا تو ہنگامی کال کی۔

اسمارٹ سیف سٹی جھنگ کنٹرول روم نے پولیس اور ریسکیو ٹیم کو فوری جائے وقوع پر روانہ کیا۔ ریسکیو اور لیڈی پولیس ٹیم چند لمحوں میں موقع پر پہنچی اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون نے خودکشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھائی تھیں۔ سیف سٹی کی بروقت کارروائی اور ڈاکٹروں کی فوری طبی امداد ملنے سے خاتون کی جان بچا لی گئی، جس سے سیف سٹی کا موثر کردار ثابت ہوا۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی جرائم کی روک تھام اور جانوں کے تحفظ میں کردار ادا کر رہا ہے۔ جدید نظام سے ہر مشکوک سرگرمی پر نگرانی ہے، شہری ہنگامی مدد کے لیے 15 پر کال کریں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending