Connect with us

Today News

وزیر اعظم کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول

Published

on


ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلا دیش نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر آسٹریا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، اس لیے ہمارے وزیراعظم شرکت نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو تقریب حلف برداری کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولتکار گرفتار

Published

on



پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ کورنگی سے فتنۃ الہندوستان کے 3 انتہائی مطلوب سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کی شناخت یاسرعرفات، خدابخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی کے ناموں سے کی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 10 میٹر پرائما کارڈ، 3 عدد ڈیٹونیٹر، 1کلو بال بیرنگ، انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کے 250 عدد بکس اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کی کالعدم تنظیم میں شمولیت کیلیے ذہن سازی کرنے اور انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی فراہمی میں ملوث تھے۔

گرفتار ملزمان نے کراچی کے حساس مقامات پر دہشت گردی کی کارروائی کے لیے بارودی مواد اپنے خفیہ ٹھکانے پر چھپایا ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان کو مع دھماکا خیز مواد مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔           

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی؛ نجی کالج کے قریب 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد

Published

on



تھانہ گوجرخان کے علاقے میں نجی کالج کے قریب لب سڑک سے 35 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت میں نہیں ہو سکی اور بظاہر جسم پر زخم کا نشان بھی نہیں، پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے۔

ایس ایچ او طیب ظہیر بیگ کے مطابق شواہد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلیے روانہ

Published

on



وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ ہوگئے۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بنگلا دیش میں اعلیٰ سطحی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور مستقبل میں سیاسی و اقتصادی پیش رفت کے روشن امکانات کے لیے پُرامید ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے وزیرِاعظم پاکستان کو نو منتخب وزیرِاعظم بنگلا دیش کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

وزیرِاعظم پاکستان کے غیر ملکی دورے کے باعث وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال حلف برداری کی تقریب میں حکومتِ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending