Today News
وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن محمد احمد بدر شہید کو پاکستانی عوام کا خراج عقیدت
پاک فوج کے بہادر آفیسر کیپٹن محمد احمد بدر شہید کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے۔
کیپٹن محمد احمد بدر نے 16 مارچ 2024 کو دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا تھا۔
کپپٹن محمد احمد بدر شہید کے والد نے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
اپنے شہید بیٹے کی طرف سے وطن کے غیور عوام، شہداء کی ماؤں، بہنوں اور والدین کو سلام پیش کرتا ہوں، اپنے بیٹے کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جس نے اس ملک اور قوم کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
کپپٹن محمد احمد بدر شہید کی والدہ نے کہا کہ اللہ نے میرے بیٹے کو شہادت دی، اس سے بڑھ کر کچھ نہیں، کپپٹن محمد احمد بدر شہید کی بہنوں کا کہنا تھا کہ بھائی کی جدائی کا غم ہے لیکن شہادت سے بلند کوئی رتبہ نہیں، وہ اللہ سے ہمیشہ شہادت مانگتا تھا اور اللہ نے اسے شہادت دے کر اس کی خواہش پوری کردی۔
Today News
کفایت شعاری مہم سے بچنے والے 23 ارب سے موٹر سائیکل اور رکشا کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:
حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے ذریعے بچنے والے 23 ارب کی رقم سے موٹر سائیکل اور رکشا کو سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات سیکریٹری پیٹرولیم نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ میں بتائی۔
سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والی 23 ارب رقم کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا جو موٹر سائیکل اور رکشا رکھنے والوں کو فراہم کی جائے گی، یہ سبسڈی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ڈیٹا کے مطابق مستحقین کو دی جائے گی، اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے سبسڈی کے حوالے سے ورکنگ شروع کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت جو بچت ہوگی وہ سبسڈی میں دی جائےگی جیسے کورونا میں سبسڈی دی گئی ویسے ہی دی جائے گی۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ یہ 23 ارب روپے کہاں سے آئیں گے کون سے اقدامات کیے گئے؟ 23 ارب کا فائدہ کمپنیوں کے بجائے عوام کو دیا جائے، جس پر حکام نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق بچت کے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر سے متعلق بریفنگ میں سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ ملک میں خام تیل 11 دن، ڈیزل 21 دن، پٹرول 27 دن، ایل پی جی 9 اور جے پی ون 14 دن کے لیے دستیاب ہے۔
Today News
نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس ختم
لاہور: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملزم کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پیش کی گئی۔
جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دی اور نیب کی درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے قانون کے مطابق چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کی۔
نیب لاہور نے کہا کہ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف کرپشن شواہد نہیں ہیں۔
عدالت میں وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے تھے۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز تفتیش بند ہو چکی ہے۔
Source link
Today News
ڈکی بھائی سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کو رہا کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی سے رشوت وصول کرنے اور اختیارت کا ناجائز استعمال کرنے والے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق ایڈیشنل ڈایکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفرازکی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عبہر گل خان نے کی۔
عدالت نے ضمانت کو منظور کرتے ہوئے چوہدری سرفراز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل صفائی نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد کو معطل کر کے مقدمہ درج اور پھر گرفتار کیا گیا تھا۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sadaf, Fatima star as Pakistan thrash South Africa for consolation victory – Sport
-
Sports2 weeks ago
Milan consolidate top-four credentials with win at Cremonese – Sport