Today News
وفاقی محتسب کا بڑا فیصلہ، بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازم قرار
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے 30 دن کی پیٹرنی رخصت نہ دینے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازمی قرار دے دیا۔
بینک افسر سید باسط علی کو پیٹرنٹی رخصت نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر جرمانہ عائد کر دیا۔ فوسپاہ نے اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
فوسپاہ کے حکم کے مطابق اسٹیٹ بینک جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ شکایت گزار افسر سید باسط علی کو ادا کرے، اسٹیٹ بینک ایک لاکھ کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائے۔
فوسپاہ نے شکایت گزار افسر کو مختلف تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت دینے کا حکم دیا جبکہ اسٹیٹ بینک کو میٹرنٹی اور پیٹرنی رخصت ایکٹ 2023 کے تحت پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔
محکمے نے فیصلہ دیا کہ پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی بنیاد پر ہراسمنٹ کے مترادف ہے، میٹرنٹی رخصت دینا اور پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی امتیاز ہے۔
فوسپاہ کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں، پیٹرنٹی رخصت سے انکار والدین کی مشترکہ زمہ داری اور بچے کے بہترین مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایک افسر نے پیٹرنٹی رخصت نہ ملنے پر فوسپاہ سے رجوع کیا تھا۔ بینک نے متعلقہ پالیسی موجود نہ ہونے کا کہہ کر سید باسط علی کی رخصت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
Source link
Today News
موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مارنے والا کار ڈرائیور گرفتار
نصیر آباد میں موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا کار ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی بی ڈی روڈ پر کار سوار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے بائیک سوار خاتون اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
کار ڈرائیور کی زگ زیگ ڈرائیونگ و تیز رفتاذی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ سی بی ڈی روڈ پر مامور اسپیشل ٹیم نے دوران پٹرولنگ ایکسیڈنٹ دیکھ کر موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم آنے سے پہلے ڈولفن ٹیم نے ممکنہ طور پر خاتون و بچوں کو طبی امداد دی۔ حادثہ میں زخمی ہونیوالوں میں ارم بی بی، 3 سالہ علی اور 6 ماہ کا دارویال شامل ہیں۔
ڈولفن ٹیم نے طبی امداد کیلئے فیملی کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔ کار ڈرائیور کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
کار ڈرائیور عبدالله گاڑی سمیت کارروائی کیلئے تھانہ نصیر آباد کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Today News
پنجاب میں مستحق خاندانوں کیلئے اربوں کے فنڈز جاری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔
مستحق خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے فنڈز جاری کیے گئے۔ اب تک1 لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کوبلاسود قرض فراہم کیے جا چکے ہیں۔
مزید برآں 26 ہزار سے زائد خاندانوں کو فوری اقساط جاری کی جاسکیں گی جبکہ صوبہ بھر میں اس وقت 43 پزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔ اب تک 172 ارب روپے سے زائد پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اب تک 6 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کامیابی سے کی جاچکی ہے، 1لاکھ 12ہزار سے زائد خاندانوں کو تعمیر مکمل کرنے کے لیے دوسری قسط کا اجرأ کیا جا چکا ہے۔ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے بڑی تعداد میں مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ قرضہ جات کی فراہمی کا عمل آسان اور شفاف رکھا گیا ہے۔
Today News
پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا
پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا، آئی ایم ایف وفد کو حالیہ ٹیرف سے متعلق ری اسٹرکچرنگ اور سبسڈی پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق مستقبل میں صرف مستحق صارفین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے یہ سبسڈی دی جائے گی اور بی آئی ایس پی سے ڈیٹا لیکر ماہانہ انکم کو مد نظر رکھتے ہوئے سبسڈی دی جائے گی۔
پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔
مستقبل میں صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔ کراس سبسڈی یا دیگر صارفین یا شعبے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ مستحق صارفین کو صرف بجٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی کو ختم کیا جائے گا اور گیس کے شعبے کی کراس سبسڈی کو آئندہ بجٹ میں رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ گیس کے شعبے کی 225 ارب روپے کی کراس سبسڈی ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
New Manhattan 4K Streaming Box Brings Freely And TiVo OS To Any UK TV
-
Sports2 weeks ago
‘Not an ideal situation’: Cricketers, politicians react to Pakistan boycotting India match in T20 World Cup
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Sports2 weeks ago
Unbeaten India defeat Pakistan to reach U-19 World Cup semis
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech6 days ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech3 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines1 week ago
Story time: Stuck in the 1990s