Connect with us

Today News

وفاقی وزیرداخلہ کی سری لنکن صدر سے ملاقات، انسداد دہشتگردی کے امور پر بات چیت

Published

on


وفاقی وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں انسداد دہشت گردی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کے ویزے میں مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر سری لنکن صدر نے فوری نوٹس لیا اور فوری طور پر پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیا۔

سری لنکن صدر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی وزیراعظم کو  بہت جلد پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملاقات میں انسداد دہشت گردی۔ انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ ٹریننگ کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ کے لیے سری لنکن صدر کے کردار کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے کا  دعوت نامہ پہنچایا۔

سری لنکن کے صدر نے کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف  کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیزبھی اس موقع پر موجود تھے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پشاور میں نہر کی حفاظتی دیوار گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

Published

on



پشاور کے علاقے بیری باغ کے میں نہر کی حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کے دوران دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بیری باغ کے مقام پر نہر کی تعمیراتی باؤنڈری وال گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے احتیاط اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ ملبہ ہٹایا تو اندر سے دو مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے، سی ٹی ڈی پنجاب

Published

on



سی سی ڈی پنجاب نے انسانی حقوق کے کمیشن (ایچ آر سی پی) کی جانب سے ماورائے عدالت ہلاکتوں کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر سی پی کے الزام میں کوئی ثبوت نہیں جبکہ سی سی ڈی سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی سی ڈی سے مقابلوں میں  19پولیس اہلکار شہید 167 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ آپریشنز کی وجہ سے جرائم کی شرح میں 80 فیصد کمی آئی۔

ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی 78 اور قتل کی وارداتوں میں 39 فیصد جبکہ گھروں میں ڈکیتی کے جرائم میں 80 فیصد کمی ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں موٹر سائیکل چوری  میں 69 فیصد اور گاڑی چھننے کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی ہوئی اور آپریشنز کی بدولت ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی ڈی نے موثر حکمت عملی سے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی کمر توڑ کرعوام کا اعتماد بحال کردیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

صدر ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا؛ عالمی ٹیرف کالعدم؛ امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ

Published

on


امریکا کی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ سنا دیا جن نے عالمی سطح پر کھلبلی مچادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالتِ عظمیٰ نے اکثریتی فیصلہ سناتے ہوئے صدر ٹرمپ کے گزشتہ سال سے نافذ کیے گئے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیرف قانونی بنیادوں پر درست نہیں تھے اور صدر نے انہیں نافذ کرتے وقت اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرنے کے لیے جس اکانومی ایمرجنسی کا سہارا لیا وہ بالکل غلط اور بے بنیاد توجیہہ پر تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ قانون صرف قومی ہنگامی حالات میں مخصوص معاشی اقدامات کی اجازت دیتا ہے اور اس کے تحت وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد نہیں کیے جا سکتے۔

امریکی عدالت نے واضح کیا کہ ٹیرف مقرر کرنے کا اختیار امریکی کانگریس کے پاس ہے جسے صدر ٹرمپ تن تنہا استعمال نہیں کرسکتے۔

اس فیصلے کے حق میں 6 ججز جب کہ 3 نے اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے اکثریتی فیصلے سے عدم اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ فیصلے سے ایک روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے ٹیرف کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ ٹیرف نہ ہوتے تو سب کچھ دیوالیہ ہو جاتا۔

صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے طویل انتظار پر اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بطور صدر ان کا یہ حق ہے کہ وہ ٹیرف مقرر کریں۔

تاہم عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending