Connect with us

Today News

ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

Published

on


ویمنز ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کے فیصلے پر پاکستانی کپتان حفصہ خالد کا کہنا تھا کہ مخالف ٹیم کو 80 رنز سے کم پر محدود رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیشی کپتان فہیمہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک جبکہ بنگلادیشی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا

Published

on



اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کیا، سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2017 میں شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے دفاع کا حق ختم کردیا تھا، ٹرائل کورٹ میں کیس شہادتوں پر پہنچا ہوا ہے۔

 بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاناما کیس پر خاموشی کے لیے انہیں شہباز شریف کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں کیس کا ٹرائل جاری ہے، ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کرانے میں تاخیر پر ان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،  لاہور ہائیکورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دینے میں غیر ضروری تاخیر کی۔

مئی 2025 میں ٹرائل کورٹ کے سامنے شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، گواہ عطا تارڑ اور ملک احمد خان پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے جرح مکمل ہوچکی ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی تھی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل خارج اور حقِ دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

اکثریت فیصلے کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کا رویہ دانستہ نافرمانی والا رہا اور عدالتی عمل میں تاخیر کی، جسٹس عائشہ ملک نے فیصلے میں اختلافی نوٹ لکھا تھا، جسٹس عائشہ ملک کا موقف تھا کہ کسی بھی فریق کا حقِ دفاع ختم نہیں کیا جانا چاہیے، جسٹس عائشہ ملک کے اختلافی نوٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو دفاع کا موقع ملنا چاہیے تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

مصطفیٰ کمال نے عمران خان کی آنکھ سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرلی

Published

on


میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے میں سوال کے جواب میں خاموشی اختیار کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر جو پزیرائی ہوئی اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کی پاکستان پر شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا، پہلی مرتبہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے سب معترف ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کے جنگ جیتنے کی تصدیق کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان نے اپنی برتری کو بہترین طریقے سے مارکیٹ کیا۔

تاہم کسی صحافی کی جانب سے جب بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  ہی بات کریں گے۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے میرے خیال میں اس کی خبرایک جگہ سے جانی چائیے۔ اس  لئے میں نے اس پر بات نہیں کی اور نہ ہی میں بات کروں گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسموگ تدارک کیس؛ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Published

on



لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹکسالی گیٹ پراجیکٹس پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے لاء افسران اور ممبر کمیشن سے رپورٹس بھی طلب کرلی۔

ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ درختوں کی پالیسی سے متعلق اجلاس میں پی ایچ اے کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے کا رویہ دیکھ لیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے پھر پراجیکٹس بھی روکے رہیں گے۔

وی سی پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے تحریری جواب جمع کروایا گیا۔ وکیل پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ وی سی کہتے ہیں کہ انہیں درخت کٹوانے کا اختیار ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ درختوں کی کٹائی سے متعلق عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں۔ عدالت نے کہا کہ وائس چانسلر کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس کیا جاتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending