Connect with us

Today News

ٹانک؛ سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

Published

on



خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیرہ ریجن نے معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شیخ اوتار کی حدود تھانہ گومل ضلع ٹانک میں ایک اہم کارروائی کی جس کا مقصد علاقے میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا فوری خاتمہ اورعوام کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سامنا ہونے پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا جبکہ فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ آپریشن ٹی ٹی پی مشتاق گروپ کے دوانتہائی مطلوب دہشت گرد امداد اللّٰہ اورتوقیر ہلاک پائے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے دو کلاشنکوفیں، 6 میگزین، کارتوس اور2 بینڈولیئرز برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد امداد اللّٰہ اور توقیرگرہ اسلم آئی ای ڈی حملے، جس میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، سمیت گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول روڑی میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور کنوڑی پتن میں پولیس وین کو آئی ای ڈی حملے میں اڑانے میں ملوث تھے جہاں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد اس کےعلاوہ ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس موبائل پرحملے، ٹانک روڈ پر ججز کانوائے پر حملے سمیت ہیڈ کانسٹیبل عزیز کی ٹارگٹ کلنگ اور کانسٹیبل ریحان کے اغوا اورشہادت میں بھی ملوث رہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر اسپیشل ویپنز اینڈ اسٹرائیک ٹیموں کے جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ ہمارے جوان عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور مستعد ہیں اور اس طرح کے آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی مسلسل تیسری مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں رسائی سے محروم

Published

on


چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زینیتسا میں کھیلے گئے پلے آف فائنل میں اٹلی کو بوسنیا و ہرزیگووینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔

اس ناکامی کے ساتھ اٹلی تاریخ کی پہلی سابق چیمپئن ٹیم بن گئی ہے جو مسلسل تین ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کر سکی۔

میچ کے آغاز میں موسیے کین نے اٹلی کو برتری دلائی، مگر پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دفاعی کھلاڑی الیساندرو باستونی کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے بعد ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

بوسنیا کے متبادل کھلاڑی ہارس تاباکووچ نے 79ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد فیصلہ پنالٹیز پر ہوا جہاں اٹلی کے دو کھلاڑی نشانہ چوک گئے جبکہ بوسنیا نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے کامیابی حاصل کی۔

اس شکست نے اٹلی کی حالیہ ناکامیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

2006 میں عالمی چیمپئن بننے والے اٹلی کی مشکلات 2010 سے جاری ہیں جب وہ 2010 اور 2014 کے ورلڈکپ میں گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

 

دوسری جانب بوسنیا نے 2014 کے بعد دوسری بار فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔

بوسنیا کی فیفا ورلڈکپ میں رسائی کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Published

on



راولپنڈی:

تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد میں مسافر وین کا ڈرائیور، کنڈیکٹر اور ان کا ایک ساتھی شامل ہیں۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے 2 بچوں کی ماں کو اس کی ساس اور نند کی ایما پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے شاپنگ کے لیے جانے والی خاتون کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر روات پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی (وین) کو تحویل میں لے لیا گیا ہےمزید برآں متاثرہ خاتون کی ساس اور نند کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، جن سے مقدمے  کو اصل حقائق پر یکسو کیا جائے گا۔

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی حمایت اور سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب 

Published

on


طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی نا صرف افغانستان بلکہ خطے بھر کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔

بین الاقوامی جریدے نے بھی  افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بھیانک گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پرقبضہ کے بعد شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا ہے۔

دی کنورسیشن کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے، افغان طالبان رجیم  نے فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق فتنہ الخوارج افغان طالبان کے نام نہاد سیاسی نظام کو پاکستان پر بھی مسلط کرنا چاہتا ہیں، طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔

ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں، پاکستان دنیا کو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پیش کرچکا ہے جسکی عالمی سطح پرتائید کی جاچکی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending