Connect with us

Today News

ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پیٹرول کی قیمتیں کم اور جنگ میں وقفہ چاہتے ہیں؛ ایران

Published

on


ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا مقصد توانائی کی عالمی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ خطے کے کچھ ممالک کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں اور مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں، تاہم ان تمام تجاویز اور درخواستوں کا رخ واشنگٹن کی جانب ہونا چاہیے۔ ایران کا موقف واضح ہے کہ وہ اس جنگ کو شروع کرنے والا فریق نہیں ہے۔

ایک اور بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں دوست ممالک کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے، جو ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے، لیکن ایران نے اب تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران مذاکرات کے سلسلے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور وہ خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا

Published

on



بھارت میں کھیل کے دوران نوجوان کرکٹر کی ہلاکت کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا جس نے کھیل کے میدان میں بڑھتے ہوئے ہارٹ اٹیک کے کیسز پر تشویش میں اضافہ کر دیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں 22 سالہ نوجوان ثاقب کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حافظ تھانہ گنج کے علاقے میں پیش آیا جہاں ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ میچ کھیل رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ثاقب، جو بی ایڈ کا طالبعلم تھا، عید کی تعطیلات کے سلسلے میں گھر آیا ہوا تھا۔ جمعہ کے روز میچ کے دوران اسے اچانک سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ چند لمحوں بعد زمین پر گر پڑا۔

ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس اچانک موت پر اہل خانہ اور دوست شدید صدمے میں ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ثاقب نہایت خوش اخلاق اور سب کا چہیتا تھا، جسے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور وہ مقامی ٹورنامنٹس میں باقاعدگی سے حصہ لیتا تھا۔



Source link

Continue Reading

Today News

خطے کی کشیدہ صورتحال؛اسحاق ڈار کے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے اہم رابطے

Published

on



 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی روابط کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عراق، ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین سے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جاری کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدم استحکام سے بچاؤ کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مذاکرات اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سفارتکاری ہی مسائل کا مؤثر حل ہے جبکہ گفتگو کے دوران عیدالفطر کی مبارکباد کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

ادھر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ عارضی جنگ بندی بھی شامل تھی۔

اسحاق ڈار نے عالمی و علاقائی امن کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں فریقوں نے بدلتی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

مولانا فضل الرحمان نے مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

Published

on



جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس 4 اپریل کو پشاور میں طلب کر لیا ہے، جو 5 اپریل تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے لیے 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں اہم علاقائی اور ملکی امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال بالخصوص ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پاک افغان تعلقات اور سرحدی صورتحال سمیت ملکی سیاسی حالات بھی زیر بحث آئیں گے۔ پارٹی قیادت موجودہ چیلنجز کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم پالیسی فیصلوں اور ممکنہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان بھی متوقع ہے، جس پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور مرکزی شوریٰ کے اراکین تفصیلی مشاورت کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending