Connect with us

Today News

ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا

Published

on


دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور زندگی لے گیا۔ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے رکشے میں حادثے کا شکار ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ہے۔ دیپالپور میں حادثہ حویلی لکھا میں پیش آیا۔

متاثرہ نوجوان چک باوہ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بنوں: سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

Published

on


محکمہ انسدادِ دہشتگردی سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی تفتیشی ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے، سی ٹی ڈی کی ٹیم کی جوابی کارروائی کے دوران زیرِ حراست دہشتگرد کمانڈر اُسامہ عرف دانیال عرف باغی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کے کیس میں جائے وقوعہ کی نشاندہی کیلئے جا رہی تھی کہ دہشتگردوں نے چھڑانے کی کوشش کی۔

جوابی فائرنگ میں ایک اور دہشتگرد کامیاب خان عرف اخلاص یار ولد نبوت خان سکنہ کابل خیل شیواہ شمالی وزیرستان ہلاک ہوا جس کے قبضے سے کلاشنکوف، دو میگزین، دو ہینڈ گرینیڈ، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا کارڈ، شناختی کارڈ اور موبائل فون برآمد ہوا۔

دہشتگرد فرار ہوتے ہوئے زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے گئے جبکہ ایک نعش برآمد ہوئی، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کسی کے سگے نہیں، عوام اپنے محافظوں سے تعاون کریں، فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

شدید فوجی دباؤ کے باوجود ایران امریکا کے سامنے نہ جھکا، ٹرمپ کی مایوسی بڑھ گئی

Published

on


واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اور بحری طاقت بڑھانے کے باوجود ایران کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مایوس دکھائی دیتے ہیں۔

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا کہ اتنے دباؤ اور خطے میں بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔

اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بھی پوچھا کہ ایران یہ کیوں نہیں کہتا کہ اسے ہتھیار نہیں چاہئیں، جبکہ امریکا خطے میں اپنی عسکری موجودگی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں، تاہم اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی طاقت مزید بڑھا رہا ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھی خطے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سفارتی راستہ اب بھی مکمل طور پر بند نہیں ہوا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان برقرار ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

دبئی میں بچے کو بائیک چلانا مہنگا پڑ گیا، 38 لاکھ روپے جرمانہ لگ گیا

Published

on


متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کم عمر بچوں کی جانب سے مین روڈ پر کواڈ بائیک چلانے پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔

دبئی پولیس نے 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کرتے ہوئے بائیک ضبط کرلی۔

خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو مرکزی شاہراہ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے دیکھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکا گیا اور والدین کو موقع پر طلب کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو مصروف سڑکوں پر گاڑی یا بائیک چلانے کی اجازت دینا نہ صرف ان کی جان بلکہ دیگر شہریوں کی حفاظت کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتا ہے۔ اسی لیے قانون کے مطابق 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔

دبئی پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو سڑکوں پر کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Trending