Connect with us

Today News

ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت پر بابر اعظم کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ

Published

on



لاہور:

قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی مینجمنٹ نے بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کریں گے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انہیں ٹورنامنٹ کھیلنے کی ہدایت بھی نہیں دی گئی۔

بابر اعظم نے اپنی عدم دستیابی سے متعلق لاہور وائٹس کو آگاہ کر دیا ہے جو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اس دوران اپنی بیٹنگ بہتر بنانے کے لیے انفرادی کوچز کے ساتھ نیٹس میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، وہ آنے والی پاکستان سپر لیگ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اپنی پرانی بیٹنگ تکنیک کو دوبارہ مؤثر بنانے کے لیے خصوصی محنت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ کرتے نظر آئیں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد گرفتار

Published

on



عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 جعلی صحافیوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جعلی صحافی بن کر دکانوں، ٹھیلوں اور پتھاروں پر جاتے اور لوگوں کو ہراساں کرتے تھے۔

ملزمان عزیز آباد میں ایک دکان پر کوریج کے بہانے پہنچے جہاں دکاندار سے جھگڑا ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا۔

ملزمان کو تھانے لانے کے بعد انکشاف ہوا کہ انہوں نے جعلی ویب سائٹ بنا کر خود کو صحافی ظاہر کیا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی صحافیوں کے گروہ کا سرغنہ توصیف نامی شخص ہے جو ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو تنگ کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان میں توصیف، شہاب، ریحان، ندیم، احتشام، جاوید، عدنان اور سلامت شامل ہیں۔

عزیز اباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی؛ خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے قاتل کیسے پکڑا؟

Published

on



تھانہ سول لائنز پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، تاہم سول لائنز پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ زیر حراست شخص کی دوسری اہلیہ تھی جس نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر پھندا دے کر اہلیہ کو قتل کیا اور لاش گلی میں پھینک دی تھی۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ نہر میں ڈوبنے سے 2افراد جاں بحق

Published

on



منگھو پیر مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مائی گاڑی مزار کے قریب نہر میں دو نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی جس پر ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے سرچنگ آپریشن شروع کیا۔

سرچنگ کے دوران ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی تھانے بھیجی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ جمیل ولد محمد علی جبکہ 20 سالہ نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ نوجوانوں کے نہر میں ڈوبنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending