Connect with us

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا کی بدترین کارکردگی، اولمپک میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بدترین کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کی اولمپک 2028 میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

آسٹریلوی ٹیم کی اس ناکامی کے اثرات صرف اس ٹورنامنٹ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے پیش نظر آسٹریلیا کی شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزبان امریکا سمیت صرف چھ ٹیمیں اولمپکس میں جگہ پائیں گی اور موجودہ درجہ بندی میں تنزلی کے بعد آسٹریلیا کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔

اگر آسٹریلیا کو اولمپکس میں جگہ بنانی ہے تو اسے کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی، ورنہ گولڈ میڈل کا خواب تو دور کی بات، شرکت بھی مشکل ہو سکتی ہے۔

ادھر ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف پہلے ہی بڑے ایونٹ میں ناکامی کے بعد اسکواڈ میں رد و بدل کا اشارہ دے چکے ہیں۔

اس بار کی مہم کو واضح طور پر ناکامی قرار دیا جا رہا ہے اور بڑی تبدیلی کی توقع کی جارہی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں بارش سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

Published

on


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا ابتدائی میچ آج پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تاہم کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے) شروع ہوگا۔

موسمی حالات پر نظر رکھنے والی مختلف ویب سائٹس کے مطابق کولمبو میں میچ کے دوران تیز بارش کے 75 فیصد امکانات ہیں۔

ایک جانب جہاں بارش کے باعث شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز مقابلے سے محروم ہوسکتے ہیں وہیں دونوں ٹیمیں بھی ایک قیمتی پوائنٹ سے محروم ہوسکتی ہیں۔

اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوجائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ: علی سسٹرز نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Published

on


جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی علی سسٹرز نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جرمن جونیئر اوپن راؤنڈ 2 میں ماہ نور علی اور سحرش علی نے مد مقابل کھلاڑیوں کو پچھاڑ دیا۔

ماہ نور علی نے مقابل کھلاڑی رافیلا گوئڈونی کو 4-11، 4-11 اور 7-11 سے شکست دی جبکہ سحرش علی نے نیریا ساسترے کو 6-11، 2-11 اور 2-11 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔


 

 کوارٹرفائنل میں ماہنور کا مقابلہ مصری اور سحرش کا مقابلہ جرمن حریف سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ان کی تیسری بہن مہوش علی نے بھی جرمن جونیئر اوپن میں پاکستان کی نمائندگی کرنی تھی لیکن نیشنل ویمنز جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث بروقت ایئرپورٹ نہ پہنچ سکیں۔

مہوش علی فلائٹ چھوٹنے کے باعث اس اہم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہ گئیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

Epstein Files Leonardo DiCaprio accused of eating human flesh what is the truth

Published

on


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ان دنوں ایک چونکا دینے والا دعویٰ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مبینہ طور پر 70 پاؤنڈ ’’بچوں کا گوشت‘‘ کھایا۔

یہ انکشاف حال ہی میں جاری ہونے والی جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلز میں ہوا ہے۔ بعض پوسٹوں میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اداکار نے فلمساز ووڈی ایلن کے ساتھ ای میلز میں خود کو آدم خور قرار دیا۔

یہ سنسنی خیز دعوے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں تشویش اور حیرت کی لہر دوڑ گئی، تاہم دستیاب دستاویزات اور مستند رپورٹس کا جائزہ لینے سے ایک بالکل مختلف حقیقت سامنے آئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی لاکھوں دستاویزات، جو ایپسٹین کے نیٹ ورک اور روابط سے متعلق ہیں، ان میں لیونارڈو ڈی کیپریو کا نام صرف چند مواقع پر سامنے آتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایک ای میل میں سابق برطانوی سفارتکار پیٹر مینڈلسن نے ایپسٹین سے ڈی کیپریو کے ممکنہ برانڈ اینڈورسمنٹس کے بارے میں رابطہ کیا تھا، جبکہ ایک اور ای میل میں 2016 کے دوران اداکار کے ساتھ ممکنہ ڈنر میٹنگ کا ذکر کیا گیا۔

اہم بات یہ ہے کہ ان دستاویزات میں کہیں بھی آدم خوری، ’’چائلڈ میٹ‘‘ یا کسی بھی نوعیت کی مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ذکر موجود نہیں۔

وائرل ہونے والے سنگین الزامات دراصل چند غیر مصدقہ ویب سائٹس اور سازشی نظریات پر مبنی رپورٹس سے پھیلے، جن میں مبہم اصطلاحات کو غلط انداز میں پیش کرکے عالمی شخصیات کے خلاف سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

سوشل میڈیا کے کمیونٹی فیکٹ چیکس اور آزاد تحقیق کے مطابق ڈی کیپریو کا نام فائلز میں صرف اس لیے آیا کیونکہ ایپسٹین مختلف مواقع پر بااثر شخصیات کا نام لے کر اپنے تعلقات بڑھا چڑھا کر بیان کرتا تھا۔

عدالتی ریکارڈ اور گواہیوں سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداکار نہ تو ایپسٹین کی کسی پراپرٹی پر دیکھے گئے اور نہ ہی ان کے خلاف کسی قسم کی بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمی کا کوئی الزام ثابت ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا ہے اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی گمراہ کن مہم کا حصہ ہے۔ فیکٹ چیک کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ ایپسٹین دستاویزات میں لیونارڈو ڈی کیپریو کے خلاف آدم خوری یا کسی بھی سنگین جرم کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending