Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، فائنل میچ اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔
آئی سی سی نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اختتامی تقریب فائنل میچ سے قبل منعقد ہوگی۔
🎤 The #T20WorldCup party just got bigger!
We are thrilled to announce Global Icon and Superstar Ricky Martin as the headliner for the Closing Ceremony before the Final at the ICC Men’s T20 World Cup 2026.
This is one celebration you don’t want to miss! 🎶🏏✨#FeelTheThrill… pic.twitter.com/Wi18cfGuFb
— ICC (@ICC) March 6, 2026
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ چوتھا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
اس سے قبل 2000 میں کھیلے گئے آئی سی سی ناک آؤٹ اور 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کی تھی۔
حال ہی میں دونوں ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں مدمقابل آئی تھیں جس میں بھارت نے فتح حاصل کی تھی۔
Today News
پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت
اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر پروگرام میں رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔
امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی سفارت خانہ نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میں رجسٹر ہونے کی ہدایت کی ہے، اس کامقصد انہیں سیکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والا اسمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) امریکی شہریوں کو پاکستان میں ای میل کے ذریعے سیکیورٹی الرٹس اور تازہ اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے۔
Today News
کوئی پیٹرول پمپ ذخیرہ اندوزی نہیں کررہا آئل سپلائر کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی جائے، پمپ مالکان
اسلام آباد:
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پیٹرول پمپ مالکان مصنوعی قلت پیدا نہیں کر رہے۔
اپنے بیان میں پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرول پمپس پر جو پیٹرول آرہا ہے وہ فوری فروخت ہو رہا ہے، کوئی پیٹرول پمپ پیٹرول یا ڈیزل ذخیرہ نہیں کر رہا، تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے، جس حساب سے سپلائی دی جا رہی ہے اسی حساب سے پیٹرول دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا جواز سمجھ نہیں آتا، کارروائی آئل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ہونی چاہیے، پیٹرول کی سپلائی اور ڈیمانڈ کی پلاننگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بنتی ہے، پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی بات بلاجواز ہے۔
Today News
حزب اللہ کے میزائل حملے میں اسرائیلی وزیر خزانہ کے بیٹے سمیت 8 فوجی شدید زخمی
بیروت پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے لبنان سے صیہونی ریاست پر راکٹس کی بارش کردی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے داغے گئے متعدد راکٹس صیہونی دفاعی فضائی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقے میں واقع ایک فوجی کیمپ کے نہایت قریب گرے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹس حملوں میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹرچ کے بیٹے سمیت 8 فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ بقیہ کو درمیانی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
اسرائیلی کے مطابق زخمی ہونے والوں میں وزیر خزانہ بیزلیل سموترچ کا بیٹا بھی شامل ہے جو اس وقت اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد لبنان کے جنوبی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ توپ خانے اور فضائی حملوں کے ذریعے ان مقامات کو ہدف بنایا گیا جہاں سے راکٹ فائر کیے گئے تھے۔
ادھر حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گیا حملہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تھا۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
DIFC’s Dubai FinTech Summit Expands Globally with Pakistan Digital Authority
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans
-
Tech2 weeks ago
Business Line Awarded SAP Partnership in Pakistan, Strengthening Regional Footprint