Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اگر پاکستان سنجیدہ ہے تو فخر زمان کو کھلانا ہوگا، ایشون
سابق بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے پاکستان ٹیم کو جیت کا گُر بتادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں روی چندرن ایشون نے کہا کہ اگر پاکستان واقعی اس ورلڈ کپ مہم میں سنجیدہ ہے تو ٹیم مینجمنٹ کو مڈل آرڈر میں فخر زمان کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
ایشون نے کہا کہ فخر زمان اسپنرز کے خلاف جارحانہ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور خاص طور پر عادل رشید اور لیام ڈاسن جیسے باؤلرز کے سامنے سوئپ شاٹس اور کریز سے باہر نکل کر بڑا شاٹ کھیل سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ درمیانی اوورز میں رنز کی رفتار بڑھانا پاکستان کے لیے اہم ہوگا اور فخر اس کردار کو مؤثر انداز میں نبھا سکتے ہیں۔
ایشون نے کہا کہ نیپال نے بھی عادل رشید کے خلاف اسی حکمت عملی سے کامیابی حاصل کی تھی، جہاں بلے بازوں نے اسکوائر باؤنڈریز کی جانب کھیل کر اسپنرز کو دباؤ میں ڈالا۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دیگر ٹیمیں بھی اس ماڈل سے سیکھ سکتی ہیں۔ اگر بلے باز وکٹ کے دونوں جانب اسکوائر شاٹس کھیلیں تو مخالف کپتان سامنے سے فیلڈر اندر بلاکر اس طرف باؤنڈری پہ بجھیجنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔
ایسے میں بلے بازوں کے لیے اسٹیپ آؤٹ کر کے بڑے شاٹس کھیلنے کا بہتر موقع ملتا ہے۔ پاکستان کو بھی یہی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
Today News
میسی کو کس بات کا آج بھی افسوس ہے؟ چونکا دینے والا انکشاف کردیا
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے پڑھائی کے دوران انگلش نہ سیکھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک میکسیکن پوڈکاسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے، جن میں سے ایک بچپن میں انگلش نہ پڑھنا بھی شامل ہے۔
میسی نے کہا کہ میرے پاس انگلش پڑھنے کا وقت تھا مگر میں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، جس کا مجھے شدید افسوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کئی مرتبہ ایسے مواقع ملے جب دنیا کی حیران کن شخصیات سے بات چیت کرسکتا تھا مگر میں نے خود کو آدھا جاہل محسوس کیا۔
میسی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ کتنا احمق ہوں میں نے اپنا وقت ضائع کردیا، اس لیے میں اپنے بچوں پر زور دیتا ہوں کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں
Today News
ایسا سبق سکھائیں گے کہ پاکستان کو آئندہ میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے، شرجیل میمن
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم احسان فراموشی کر رہی ہے اور اس بار بھی ناکامی افغان طالبان رجیم کا مقدر بنے گی، ایسا سبق سکھائیں گے وہ آئندہ پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھیں گے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، بہادر افواج نے ہر بار دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان پر امن ملک ہے، اس لیے جارحیت کا آغاز نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام اور پناہ گزینوں کے لیے ہمیشہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کو ترجیح دی، افغان طالبان رجیم نے پاکستان کے اعتماد اور احسان کو نظرانداز کیا اور جارحانہ اقدامات کیے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افغانستان میں طالبان رجیم بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، بھارت براہِ راست تصادم سے گریز کر کے طالبان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سرگرمیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسائل کو مذاکرات اور ڈائلاگ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی، لیکن جارحیت کرنے والوں کے خلاف مناسب اور فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ افغان طالبان کی کارروائیاں پاکستان کی قومی سلامتی یا عوام کی حفاظت کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان ہر دشمن کے ناپاک عزائم کا سیاسی اور سفارتی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور افواج کی قربانیوں کے ذریعے ملک کی حفاظت جاری رکھے گا۔
Source link
Today News
پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لگا دیا گیا، ویڈیو وائرل
پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لگا دیا۔
قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں۔
پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News1 week ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا