Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارتی ٹیم میں شامل اہم کھلاڑی کے والد انتقال کرگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رنکو سنگھ کے والد کھانچند سنگھ طویل عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور نئی دہلی کے نواحی علاقے میں واقع ایک اسپتال میں آج صبح انتقال کر گئے۔
مڈل آرڈر بلے باز رِنکو سنگھ نے اپنے والد کے انتقال کے باعث عارضی طور پر اسکواڈ چھوڑ دیا ہے۔
سابق کپتان ویرات کوہلی نے رنکو سنگھ کے والد کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Deeply saddened by the news of Rinku’s father’s demise. My heartfelt prayers and thoughts are with you and your family during this difficult time. May you always find strength in his eternal blessings. Om Shanti. 🙏 @rinkusingh235
— Virat Kohli (@imVkohli) February 27, 2026
دیگر سابق کرکٹرز نے بھی رِنکو کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، ہربھجن سنگھ نے اسے خاندان کے لیے کڑا وقت قرار دیا۔
واضح رہے کہ رِنکو سنگھ سپر ایٹ مرحلے میں زمبابوے کے خلاف میچ سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کر چکے تھے، تاہم وہ چنئی میں کھیلے گئے اس میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنے تھے۔
Today News
بانی پی ٹی آئی کی الشفاء اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیے
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی کی الشفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقلی سے متعلق متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس نے 2 اعتراضات عائد کر دیے۔
رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ 12 فروری کے حکمنامے میں سپریم کورٹ نے واضح کیا تھا درخواست گزار دادرسی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرے۔
پہلا اعتراض یہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری مرکزی کیس زیر التوا ہے جبکہ دوسرے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ متفرق درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے ذریعے دائر ہی نہیں کی گئی۔
رجسٹرار آفس نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے بغیر دائر کی گئی متفرق درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہے، متفرق درخواست واپس کی جاتی ہے۔
Today News
امریکا کی اپنے سفارتی عملے کو پہلی دستیاب پرواز سے فوری اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت
اسرائیل میں تعینات امریکی سفارت خانے کے عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں تو آج ہی روانہ ہو جائیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہدایت اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہیکبی نے اپنے عملے کو ایک ای میل کے ذریعے دی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سفیر نے سفارت خانے کے عملے کو ای میل بھیجی جس میں کہا گیا کہ جو ملازمین یا ان کے اہل خانہ اسرائیل سے نکلنا چاہتے ہیں وہ آج ہی روانہ ہونے کا بندوبست کریں۔
ای میل میں کہا گیا کہ سفارت خانے کی جانب سے غیر ضروری سرکاری عملے اور ان کے اہل خانہ کو رضاکارانہ طور پر اسرائیل چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے اس لیے ممکن ہے کہ آج فلائٹس میں نشستیں کم پڑ جائیں۔
عملے کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ وہ بن گوریون ایئرپورٹ سے کسی بھی دستیاب پرواز پر جگہ حاصل کرنے کی کوشش کریں تاکہ پہلے مرحلے میں ہی ملک سے باہر نکل سکیں۔
سفیر نے ای میل میں یہ بھی لکھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں تاہم جو لوگ جانا چاہتے ہیں انہیں بہتر ہے کہ جلد از جلد روانگی کا منصوبہ بنائیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کو فوری روانگی کی ہدایت اس بات کا اشارہ ہو سکتی ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ موجود ہے۔
یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے بھی ایک سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی خدشات کے باعث اسرائیل میں تعینات غیر ہنگامی امریکی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل کی جانب سے کوئی فوجی کارروائی ہوتی ہے تو ایران یا اس کے اتحادی جوابی حملے کرسکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسی پس منظر میں امریکا کی جانب سے خطے میں فوجی تیاریوں اور سفارتی عملے کی حفاظت سے متعلق اقدامات بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔
Today News
سیکیورٹی خدشات جائز مگر سفارت کاری ہی حل ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاک افغان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی شکایات جائز ہیں، تاہم افغانستان کی خودمختاری اور اس کے داخلی مسائل کا احترام بھی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جذباتی رویے دونوں ممالک کے لیے پیچیدگیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ دوطرفہ مفادات، قابلِ اعتماد سیکیورٹی فریم ورک اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ضابطوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی کوششیں ہی پائیدار حل فراہم کر سکتی ہیں، جبکہ یکطرفہ عسکری کارروائیاں مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے خطے میں امن کے خواہاں ممالک سے بھی توقع ظاہر کی کہ وہ پرامن سفارتی کردار ادا کریں تاکہ کشیدگی کم ہو اور استحکام کو فروغ ملے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Entertainment2 weeks ago
Govinda Earns Praise For Not Speaking Against Pakistan