Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ کس ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم پر ڈالرز کی بھی بارش ہوگئی جبکہ فاتح ٹیم نے کئی نئے ریکارڈز بھی بنا ڈالے۔
آئی سی سی نے عالمی کپ میں اس مرتبہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم رکھی تھی،فاتح ٹیم بھارت کو ٹرافی کے ساتھ 30 لاکھ ڈالرز دیے گئے ،رنر اپ نیوزی لینڈ کو 16 لاکھ ڈالرز کی رقم حاصل ہوئی، سیمی فائنل میں شکست کھانے والی جنوبی افریقا اور انگلینڈ کو فی ٹیم 9 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملے۔
5سے 12 ویں پوزیشن پر براجمان ہونے والی ٹیموں کو فی کس ساڑھے 4لاکھ ڈالرز دیے گئےجبکہ عالمی کپ میں ہر ٹیم کو شرکت پر 3،3 لاکھ ڈالرز کی رقم بھی ملی۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی، بھارت نے 2007 میں پاکستان کو شکست دے کر جنوبی افریقا میں ہونے والا پہلا عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتا تھا، بھارت نے دوسری بار امریکا اور ویسٹ انڈیز کے اشتراک سے ہونے والا عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ2024 میں جنوبی افریقا کو قابو کر کے اپنے نام کیا تھا۔
اب بھارت نے تیسری مرتبہ عالمی کپ کی میزبانی کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین پر نیوزی لینڈ کو زیر کر کے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، بھارت چوتھی مرتبہ عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔
بنگلا دیش میں ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2014 کے فائنل میں بھارت کو سری لنکا نے شکست دی تھی،بھارت نے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2026 کے فائنل میں 255 رنز جوڑ کر نیا ریکارڈ بھی بنایا۔
بھارتی کی ٹیم عالمی کپ کے فائنل میں 200 رنز عبور کرنے والی پہلی ٹیم بنی جبکہ اس نے عالمی کپ 2024 کے فائنل میں سب سے زیادہ 176 رنز کا اپنا ہی سب سے بڑا ریکارڈ بھی توڑا۔
Source link
Today News
قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل راستے کے تنازعہ پر گھر میں گھس کر فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شہری کو قتل کیا۔
اس کے علاوہ ملزمان نے تین خواتین سمیت 8 افراد کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔
روات پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے چار ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Today News
عید الفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کی جانب سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔
اسی طرح، تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جبکہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
Source link
Today News
دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، حافظ نعیم
لاہور:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت بلاجواز ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتیں عزت و احترام کے ساتھ بلاخوف و خطر زندگی بسر کر رہی ہیں۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport