Connect with us

Today News

ٹی 20 ورلڈکپ 2026: فائنل:بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Published

on


بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے ٹکٹوں کی قیمتیں بلیک مارکیٹ میں بڑھ گئی ہیں جب کہ  احمد آباد میں بڑے مقابلے سے قبل طلب میں اضافے کے باعث شائقین اصل قیمت سے 15 گنا زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2 ہزار بھارتی روپے سے شروع ہونے والے آفیشل ٹکٹ بک مائی شو پر چند منٹوں میں فروخت ہو گئے، جس کے بعد ہزاروں شائقین دیگر راستوں کا رخ کرنے لگے، 3500 روپے والا ٹکٹ اب 54 ہزار روپے میں بک رہا ہے۔

ذخیرہ اندوزوں نے ری سیل مارکیٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ریٹ کو اصل قیمت سے کہیں زیادہ بڑھا دیا ہے جب کہ شائقین دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں بیک ٹو بیک ٹائٹل کے لیے بھارتی ٹیم کو کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ممبئی کے ایک تاجر نے کہا جی میں نے 3000 روپے کے ٹکٹ کے لیے 35 ہزار روپے ادا کیے کیونکہ میں ویٹنگ لسٹ سے بچنا چاہتا تھا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ احمد آباد پولیس نے ایک نوجوان کو مہنگے داموں ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت پر گرفتار کیا۔

دہلی کے رہائشی نے کہا، یہ صورتحال ہمارے لیے نئی نہیں ہے، ہم نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بھی بہت زیادہ قیمتیں ادا کیں۔

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن (جی سی اے) نے کہا کہ باہر کیا ہو رہا ہے اسے اس کا کوئی علم نہیں ہے، بکنگ صرف ’بک مائی شوایپ‘ کے ذریعے ہوتی ہے۔ کرکٹ ایسوسی ایشن کوئی فزیکل ٹکٹ فروخت نہیں کرتی۔

دوسری جانب احمد آباد کے ہوٹل بھی کرکٹ کے بخار سے پیسہ کمانے کے لیے میدان میں ہیں اور کرائے کم از کم 10 گنا بڑھ چکے ہیں جب کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود گراؤنڈ کے قریب رہائش گاہیں مکمل طور پر بک کی جا چکی ہیں۔

ممبئی-احمد آباد ہائی وے کے ساتھ اور قریبی گاندھی نگر میں بجٹ ہوٹل، جو عام طور پر 4000 روپے فی رات چارج کرتے ہیں، اب 40 ہزار  کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مقامی ہوٹل کے مالک نے کہا کہ یہ منافع کمانے کا ہمارا بہترین وقت ہے کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ میچ دیکھنے آتے ہیں۔

ایک اور ہوٹل کے مالک نے کہا کہ اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرتا تو رش بہت کم ہوتا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

Published

on



مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب شہر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق 18 مارچ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 مارچ کے دوران دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایمرجنسی سروس کے ملازمین سول سرونٹس نہیں ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری

Published

on



سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ ایمرجنسی سروس کے ملازمین سول سرونٹس نہیں ہیں، ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے کیونکہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے۔

عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کی اپیلیں منظور منظور کر لی۔

سپریم کورٹ کا جاری کیا گیا فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے تحریر کیا۔

عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹربیونل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں، محض ادارہ سرکاری محکمہ بننے سے ملازمین خود بخود سول سرونٹ نہیں بن جاتے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین علیحدہ قانونی فریم ورک اور رولز 2007 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں، 2021 کی ترمیم کے بعد بھی پنجاب ایمرجنسی سروس آزاد قانونی محکمہ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ریسکیو 1122 ایک منفرد ایمرجنسی سروس ہے جو صوبہ پنجاب کے 37 اضلاع اور تحصیلوں میں ریسکیو خدمات فراہم کرتی ہے، ریسکیو 1122 کے ایکٹ 2006 کے تحت ایمرجنسی سروس عوامی تحفظ، ہنگامی حالات اور آفات کے دوران جان و مال کے تحفظ کے مفاد میں مختلف قسم کی ریسکیو خدمات انجام دیتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایمرجنسی سروس کے ملازمین سول سرونٹس نہیں ہیں اور سروس ٹربیونل کو ایمرجنسی سروس سے متعلق مقدمات سننے کا اختیار نہیں ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس میں سائل بطور ڈرائیور کام کرتا تھا جس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق سروس ٹربیونل نے ڈرائیور کے خلاف ریگولر انکوائری کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں سوال یہ تھا کہ ایمرجنسی سروس کے ملازمین کیا سول سرونٹس ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

دیربالا میں گیس ہیٹر لیکیج سے ایک شخص جاں بحق، دو بے ہوش

Published

on



دیربالا کے علاقے لوئی کنڈو جبر میں گیس ہیٹر لیکیج کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ گھر کے دو افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گیس لیکیج کے باعث قومی مشر جان پرویز عرف جان لالا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

گیس لیکیج کے باعث گھر کے دو دیگر افراد بھی بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔



Source link

Continue Reading

Trending