Today News
ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ناقص کارکردگی پاکستانی کرکٹرز کی جیب پر بھاری پڑ گئی، پی سی بی نے 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا، درحقیقت اس کا فیصلہ بھارت سے شکست کے بعد ہی ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نیدرلینڈز سے ابتدائی مقابلے میں شکست سے بال بال بچی، پھر امریکا کو بھی ہرا دیا، سری لنکن کنڈیشنز سے واقفیت اور معیاری اسپن بولرز کی موجودگی میں اس بار بھارت کے خلاف بہتر کھیل کی توقع تھی، البتہ ایشیا کپ کے تین میچز کی طرح ناکامی ہی ہاتھ آئی۔
اس کے بعد نمیبیا کو زیر کرکے سپر8 میں تو جگہ بنا لی مگر نیوزی لینڈ سے مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا، پھر انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر کی محتاج ہوگئی۔
انگلینڈ نے کیویز کو ہرا کر پاکستانی امیدیں جگائیں مگر سری لنکا کے خلاف ٹیم کی بمشکل فتح سے رن ریٹ بہتر نہ ہو سکا، یوں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں رسائی مل گئی اور گرین شرٹس کا سفر ختم ہوگیا۔ اس کارکردگی سے شائقین کی طرح بورڈ حکام بھی ٹیم سے خاصے ناراض ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہر کھلاڑی پر 50، 50 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا جا چکا، حکام نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا کہ لاڈ پیار بہت ہو چکا اب پرفارم کیا تب ہی مالی فوائد حاصل ہوں گے، جب اچھی کارکردگی پر پلیئرز انعام پاتے ہیں تو ناقص کھیل پر جرمانہ بھی بھرنا چاہیے، درحقیقت بھارت سے میچ ہارنے کے بعد ہی ٹیم کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس وقت قومی کرکٹرز کی سالانہ آمدنی کروڑوں میں ہے، اے کیٹیگری پلیئر کا ماہانہ 45 لاکھ روپے معاوضہ اور آئی سی سی کی آمدنی کا شیئر 20 لاکھ 70 ہزار روپے ہے، بی کیٹیگری کو 30 لاکھ ماہانہ معاوضہ اور 15 لاکھ 52 ہزار 500 آئی سی سی شیئر دیا جاتا ہے۔
سی کیٹیگری کا ماہانہ معاوضہ 10 لاکھ اور آئی سی سی شیئر 10 لاکھ 35 ہزار ہے جبکہ ڈی کیٹیگری کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے سات لاکھ اور آئی سی سی شیئر 5 لاکھ 17 ہزار500 ہے، میچ فیس الگ ہے۔
یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے سینٹرل کنٹریکٹ میں کسی کو بھی اے کیٹیگری میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی نے پلیئرز کو مالی آسودگی فراہم کرنے کے لیے ہی پی ایس ایل میں آکشن ماڈل متعارف کروایا، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کچھ عرصے قبل اس حوالے سے شکایت کی تھی کہ انھیں جائز معاوضہ نہیں ملتا، اب اسٹار کرکٹرز کو کروڑوں کے کنٹریکٹس مل گئے لیکن کارکردگی میں فرق نہ آ سکا اس سے حکام ناخوش ہیں۔
جاری ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان 383 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔ حیران کن طور پر دیگر ٹاپ بیٹرز صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان انفرادی طور پر پورے ٹورنامنٹ میں 100 رنز بھی نہیں بنا سکے۔ بولرز میں بھی 10 وکٹیں لینے والے اسپنر عثمان طارق کے سوا دیگر کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی۔
اس وقت قومی ٹیم پر مائیک ہیسن کا راج ہے، کپتان سلمان علی آغا کو صرف سامنے رکھا جاتا ہے جبکہ شاداب خان فیصلوں میں شریک رہتے ہیں، وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی وجہ سے ہیسن کے بے حد قریب ہیں۔
ایونٹ سے قبل ہی فخر زمان کو بتا دیا گیا تھا کہ وہ ابتدائی میچز کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کا درست استعمال نہیں کیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف جب فخر کو اوپننگ کا موقع ملا تو 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے 84 رنز بنا کر افادیت ثابت کر دی تاہم تب تک دیر ہو چکی تھی۔
سینیئر بیٹر بابر اعظم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، سلمان بطور بیٹر بدترین ناکامی کا شکار ہوئے جبکہ کپتان کی حیثیت سے بھی ان کے فیصلوں پر سوال اٹھتے رہے، آئندہ چند دنوں میں پی سی بی مزید سخت فیصلے بھی کر سکتا ہے۔
Source link
Today News
اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل طور پر سیل
اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ریڈزون میں موجود ہیں۔
Today News
امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، علی لاریجانی کا دوٹوک اعلان
تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘
ان کا بیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد لاریجانی نے عمانی ثالثوں کے ذریعے امریکا سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کی۔
علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی ’خیالی تصورات‘ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے اور اب مزید امریکی ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ’امریکا فرسٹ‘ کے نعرے کو ’اسرائیل فرسٹ‘ میں بدل دیا اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل کے مفادات کی خاطر قربان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو چکانا پڑے گی جبکہ ایران اپنے دفاع کا حق برقرار رکھے گا۔
Today News
بلوچستان: گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم
کوئٹہ:
گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مہمان خصوصی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جی پی آئی کے دوسرے مرحلے کے تحت 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے۔
پہلے مرحلے میں 257 کسانوں کو 685 ملین روپے کے بلا سود قرضے دیے گئے تھے، جو کامیاب ثابت ہوئے، اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں 35609 ایکڑ رقبے پر کاشت کے لیے بلا سود قرضہ فراہم کیے گئے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسان دوست اقدامات زراعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے اور صوبے کی خوشحالی کو مستحکم کریں گے۔
کسانوں نے بلا سود اور آسان اقساط پر قرضوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایساپروگرام شروع کیا اس سے غریب کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، جی پی آئی کی سہولت کاری سے کسانوں میں بلا سود زرعی قرضے تقسیم کرنا حکومتِ بلوچستان کا ایک شاندار اقدام ہے۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا