Today News
پاسداران انقلاب کا امریکا-اسرائیل کے 6 جدید کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کے 40 ویں روز صوبہ قزوین میں 6 جدید کروز میزائل، ہمدان اور تہران کے شامل میں دو میزائل مار گرائے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا پاسداران انقلاب نے قزوین کی فضاؤں میں 6 جدید کروز میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا، اسی طرح تہران کے شمال اور ہمدان میں مزید دو میزائل مار گرائے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب کے قزوین میں صوبائی دستے نے بتایا کہ فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت انتہائی جدید دفاعی نظام نے گزشتہ چند گھنٹوں میں 5 کروز میزائل اور ایک ٹوماہاک میزائل تباہ کیا۔
پاسداران انقلاب نے بتایا کہ قزوین کی فضاؤں میں 5 کروز میزائل اور ایک ٹوماہاک میزائل کو ملک کے مربوط دفاعی نیٹ ورک کے جدید نظام کے ذریعے مار گرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹوماہاک ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا، سب سونک کروز میزائل ہے جو امریکی بحریہ میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
اسی طرح ایرانی فوج کے فضائی دفاعی دستے نے بھی کامیاب کارروائی کا دعویٰ کیا ہے اور بیان میں کہا کہ جارح امریکی اور صہیونی دشمن کے دو کروز میزائلوں کو تہران کے شمال اور ہمدان کے علاقے میں ٹریک کر کے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور تباہ کر دیا گیا۔
پاسداران انقلاب نے ایک اور بیان میں کہا کہ صوبہ لورستان صوبے میں جی بی یو-39 اسمال ڈائامیٹر بم(ایس ڈی بی) بغیر پھٹے اور محفوظ حالت میں برآمد کیا گیا ہے، اس بم کو کم وزن وارہیڈ کے باوجود زیادہ تباہ کن صلاحیت، جدید رہنمائی اور کنٹرول سسٹمز، جی پی ایس جامنگ سے بچاؤ کی صلاحیت، اور کمپوزٹ باڈی کا حامل قرار دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ صوبہ ہرمزگان میں پاسداران انقلاب کے دستے نے جنوبی ایران میں ضلع سیریک کے علاقے میشی گاؤں کے قریب ایک اسرائیلی آربیٹر ڈرون تباہ کر دیا۔
Source link
Today News
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے سبب مہنگائی میں مسلسل اضافہ، حالیہ ہفتے 28 اشیا مہنگی
اسلام آباد:
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی میں 1.93 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پچھلے ہفتے 1.01 فیصد اضافہ ہوا تھا جب کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 9.12 فیصد سے بڑھ کر 12.15فیصد ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ ہفتے 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 8 اشیاء سستی اور 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتے میں ڈیزل 54.71 اور پیٹرول 17.86 فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں 8.61 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 9.35، آلو 4.13، پیاز3.84 اور انڈے کی قیمتوں میں3.77 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں بیف، مٹن، بریڈ اور پکی ہوئی دال بھی مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق چکن، آٹا، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ لہسن3.78 اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.75فیصد اضافے کے ساتھ 9.33فیصد رہی۔ اسی طرح 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.02فیصد اضافے کے ساتھ11.50فیصد رہی۔
22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار1.17فیصد اضافے کے ساتھ 10.51فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.56فیصد اضافے کے ساتھ 10.61فیصد رہی۔
Today News
وزیر بلدیات سندھ کی گجرانولہ کے صنعتکاروں کو صوبے میں صنعتیں لگانے کی پیشکش
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے صوبائی صنعتی زونز میں گجرانولہ کے صنعتکاروں کو صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت تین روزہ میڈ اِن گجرانوالہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات نے کہا کہ ان کے لیے ونڈو آپریشن کے تحت تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ںاصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں صنعتیں لگانے والے گجرانولہ کے صنعتکاروں کو بندرگاہ کی وجہ سے خام مال کی درآمدی لاگت میں کمی کی سہولت کے ساتھ انکی تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات بھی آسان ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹلنے کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کو امن کا ضامن قرار دیا جا رہا ہے، قیام امن کے لیے پاکستان کی بہترین سفارتکاری شاندار انداز میں کامیاب ہوئی۔ صدر مملکت، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور بالخصوص فیلڈ مارشل کی کاوشیں رنگ لائیں۔ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی شاندار خارجہ پالیسی نے جنگ بندی کروائی۔
ںاصر حسین شاہ نے کہا کہ نے نمائش میں شریک ہونے والے مقامی اور بین الاقوامی شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گجرانولہ کے تیاری کردہ مصنوعات کا پاکستان اور دنیا بھر میں صنعتی لحاظ سے بڑا مقام ہے۔ اس نوعیت کی نمائشوں سے بزنس کو فروغ اور مثبت سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار سفارکاری کی بدولت جنگ بندی اور عالمی برادری کے سراہنے پر نیتن یاہو اور مودی سمیت امن دشمن لوگ ناخوش ہیں اور ان کی پوری کوشش ہے کہ امت مسلمہ میں اختلافات بڑھیں اور جنگ ہو لیکن آج آپس میں جنگ کرنے والے اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی بڑھ رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گیس پائپ لائن کی بات کی، اب تیل و گیس سے متعلق بڑی پیشرفت ہوگی۔
اس موقع پر گجرانولہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی ہمایوں نے کہا کہ میڈ اِن گجرانوالہ نمائش میں گجرانولہ کی 65 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کے 150 اسٹالز لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی عالمی تجارت کا اہم گیٹ وے ہے، صنعتوں کی درآمد و برآمدی سرگرمیوں میں کراچی کے کردار و معاونت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔
صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بتایا کہ گجرانولہ میں 21ہزار ایس ایم ایز ہیں جو 3ارب 50کروڑ ڈالر مالیت کی تیار کردہ مصنوعات 68 ممالک کو برآمد کرتے ہیں۔
Source link
Today News
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، پشین اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ زیارت، لورالائی، بارکھان، تربت، کیچ، گوادر اور گردونواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیارت میں 5 اور ژوب میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور تربت میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مزید برآں نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 20، چمن میں 12، گوادر میں 19 اور جیوانی میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember