Connect with us

Today News

پاسداران انقلاب کی خلیج میں امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی، عوام کو دور رہنے کی ہدایت

Published

on



ایران کی پاسداران انقلاب نے خطے میں موجود امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے تمام ممالک کے عوام کو امریکی فوجی مراکز سے دور رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ایرانی سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے جمعے کو آپریشن وعدہ صادق 4 کے حوالے سے ایک نیا بیان جاری کیا ہے، جس میں ‘مغربی ایشیا کے معزز عوام’ کو مخاطب کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بزدل امریکی اور صہیونی افواج، جن میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت اور صلاحیت نہیں ہے، اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے شہری تنصیبات کو استعمال کر رہی ہیں۔

پاسداران انقلاب نے خطے کے ممالک کے عوام کو مشورہ دیا کہ امریکی اور غاصب صہیونی حکومت کی دہشت گرد فورسز کو جہاں کہیں بھی ملے ختم کرنا ہمارا فرض ہے جو ایرانی شہریوں اور رہنماؤں کو بے دریغ قتل کررہے ہیں لہٰذا ہم آپ کو تجویز دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کے مراکز سے فوری طور پر دور ہو جائیں تاکہ آپ کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر اچانک حملے شروع کردیے تھے، جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور پاسداران انقلاب کے سرکردہ کمانڈرز اور دیگر شخصیات شہید ہوگئی تھیں، شہید ہونے والوں میں 160 سے زائد اسکول کی بچیاں بھی شامل تھیں۔

پاسداران انقلاب نے جواب میں اسرائیل اور خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی مراکز پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کردیے اور کئی اہداف کو نشانہ بنایا، اس دوران متعدد امریکی اور اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے اور اسی طرح متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور دیگر ممالک میں بھی متعدد شہری جاں بحق ہوئے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایرانی حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، امارات میں 70 برطانوی شہری گرفتار

Published

on


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے الزام میں برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں سیاح، یو اے ای میں مقیم برطانوی شہری اور فضائی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ بعض افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے، تاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جا سکیں۔

رپورٹس کے مطابق اماراتی قوانین کے تحت حساس نوعیت کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنا ہی نہیں بلکہ بعض صورتوں میں انہیں وصول کرنا بھی جرم شمار ہوتا ہے۔ ایسے جرائم پر 10 سال تک قید اور 2 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور حساس معلومات کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں ایران کے ساتھ کشیدگی عروج پر ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ سے قبل تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے، تاہم ایران کے ساتھ تنازع شروع ہونے کے بعد ان میں سے بڑی تعداد واپس برطانیہ جا چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ گرفتاریاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جنگی حالات میں خلیجی ممالک سیکیورٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرنے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

یوگینڈا آرمی چیف نے ایران کیخلاف اسرائیل کی جانب سے جنگ لڑنے کی پیشکش کردی

Published

on


کمپالا: یوگینڈا کے آرمی چیف مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا نے اپنے بیان میں کہا کہ یوگینڈا کی افواج اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے، تاہم اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی کوشش کی گئی تو یوگینڈا بھی اس جنگ میں شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کو مدد درکار ہو تو یوگینڈا کی فوج صرف ایک اشارے کی منتظر ہے اور فوری طور پر تعاون فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ یوگینڈا کی فوج میں تقریباً 45 ہزار اہلکار شامل ہیں، جبکہ جنرل مہوذی ملک کے صدر یواری موسیونی کے بیٹے بھی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس بیان سے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں مزید شدت آ سکتی ہے، کیونکہ دیگر ممالک کی ممکنہ شمولیت خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

Published

on



ستوکتلہ پولیس نے شاپنگ پر آئی خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ستوکتلہ پولیس نے کریم پارک سے ملزم کو ٹریس کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین پی ای اے روڈ مارکیٹ میں شاپنگ کے لیے آئی تھیں جہاں ملزم نے چھیڑ خانی اور ہراساں کیا۔

وائرل وڈیو میں ملزم کو ہراساں کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم علی وقار کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending