Connect with us

Today News

پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان نے اہم  سنگِ میل عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی 

Published

on



پاکستان کی ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک اوراہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔

ثمر خان نے انتہائی سخت موسمی حالات میں 300 کلومیٹر طویل فیل راؤن پولر چیلنج کامیابی سے مکمل کرلیا، جو سوئیڈن سے شروع ہو کر ناروے میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ دشوار گزار مہم ڈاگ سلیج کے ذریعے مکمل کی گئی، جس کے دوران منفی درجہ حرارت اور برفانی ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں جس پر ملک بھر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں ثمر خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ان کی صلاحیتوں پر شک تھا، ان کے لیے یہ کامیابی ایک واضح پیغام ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران انہیں انتہائی سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین ایتھلیٹس کے لیے ایک متاثرکن مثال بن گئی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، پی ٹی آئی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 کارکن گرفتار، تقریباً 150 افراد پر مقدمہ درج

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے علاقے آرٹلری میدان میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 100 سے 150 نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 56/2026 سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دفعات 147، 149، 186 اور 188 شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان علیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی کی صورت میں فورارہ چوک سے کراچی پریس کلب کی جانب جا رہے تھے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور ڈنڈے موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی اور شرکاء کو آگاہ کیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، تاہم ریلی کے شرکاء مشتعل ہوگئے اور سرکاری امور میں مزاحمت کی۔

 

پولیس نے واقعے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر نامعلوم افراد کی تلاش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا

Published

on



پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے چونکا دینے والے فیصلے کیے گئے۔

پارٹی نے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔

اس حوالے سے رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد منگل کے روز نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس سے سینیٹ الیکشن میں دلچسپ مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، لنڈا بازار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔





Source link

Continue Reading

Trending