Today News
پاکستانی سفارتکاری کے سامنے بھارتی خارجہ پالیسی چاروں شانے چت، بھارتی میڈیا کے تبصرے
بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی سفارت کاری کے آگے بھارتی خارجہ پالیسی چاروں شانے چت ہوگئی ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر نے لکھا کہ پاکستان نے مودی سرکار کو ہر محاذ پر شکست دے دی ہے اور واشنگٹن نے دہلی کی جگہ اسلام آباد کی مشرق وسطیٰ میں اہمیت تسلیم کر لی ہے۔
جریدے نے اعتراف کیا کہ مودی سرکار کے بلند و بانگ دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں، پاکستان کی عملی سفارت کاری نے بھارت کو پچھاڑ دیا ہے اور پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اہم ترین ثالث بن کر ابھرا ہے-
مزید بتایا گیا کہ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی ہے، امریکا نے نئی دہلی کو نظر انداز کر کے پاکستانی قیادت پر اعتماد کیا ہے، دنیا مودی کو اسرائیل اور امریکا کا حد سے زیادہ تابع سمجھتی ہے جبکہ پاکستان کو واشنگٹن اور تہران دونوں کا اعتماد حاصل ہے۔
دی وائر نے رپورٹ کیا کہ امریکا کی تابع داری نے بھارت کی اسٹریٹجک خودمختاری اور علاقائی اثر ختم کر دیا جبکہ پاکستان نے دونوں فریقین کا اعتماد اور سفارت کاری کا توازن برقرار رکھا۔
بھارتی جریدے نے تبصرہ کیا کہ امریکا بھارت کو محض ایک کمزور کھلاڑی سمجھتا ہے اور اہم ثالثی کے لیے پاکستان پر انحصار کرتا ہے، امریکی پالیسی سازوں کے نزدیک بھارت کو صرف اسلحے کا خریدار سمجھا جاتا ہے، بھارت صرف اپنی توانائی ضروریات تک محدود رہا جبکہ پاکستان علاقائی استحکام کا ایجنڈا طے کر رہا ہے۔
دی وائر نے بتایا کہ پاکستان، مصر اور ترکی کے سفارتی بلاک نے بھارت کو مغربی ایشیائی قیادت سے باہر کر دیا، چاہ بہار پر بھارت کی اربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے اور پاکستان کی کامیاب سفارت کاری نے میدان مار لیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی نے جس ملک کو غیر اہم کہا، وہی آج عالمی امن کا ضامن نکلا اور مودی کی ناکام حکمت عملی بھارت کو تنہا کر گئی ہے۔
Source link
Today News
ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، مذاکرات ہی واحد حل ہے؛ قطر
قطر نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترجمان ماجد الانصاری کہا کہ ایران جنگ کو ختم کرنے کے لیے تمام رسمی اور غیر رسمی سفارتی راستوں کی حمایت کرتے ہیں۔ خطے میں امن کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ قطر اس وقت امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کسی براہ راست ثالثی عمل کا حصہ نہیں ہے نہ ہی ہماری جانب سے ایسی کوئی کوشش کی جا رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی مکمل تباہی کوئی قابل قبول آپشن نہیں ہے۔ ہم ہمسائیہ تھے اور رہیں گے۔ خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ بقائے باہمی کی بنیاد پر رہنے کا راستہ نکالنا ہوگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق قطر کا یہ مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ خلیجی ممالک بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود جنگ کے پھیلاؤ سے بچنے اور سفارتی حل کو ترجیح دینے کے خواہاں ہیں۔
Today News
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ
کراچی:
اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی نجی ایئرلائن ایئر سیال کی پرواز پی ایف 768 کو فضا میں اچانک تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
ذرائع کے مطابق طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود سے نکل کر بحیرہ عرب کے اوپر پہنچا تو اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
صورتحال کے پیش نظر کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہ کیا۔
کپتان کی مہارت کے باعث طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ طیارے میں سوار تمام 160 مسافر محفوظ رہے۔
ایئر سیال انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں دوسرے طیارے کے ذریعے ریاض روانہ کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
Today News
ايران ميں اس بار’درست لوگوں‘ سے بات چیت جاری ہے؛ وہ معاہدے کیلیے بے چین ہیں؛ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام معاہدے کے لیے بے تاب ہیں اور اس وقت بھی ایران کے درست لوگوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہم کئی اہم شخصیات کے ذریعے رابطے میں ہیں اور جلد کسی پیش رفت کا امکان موجود ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران میں اس وقت درست افراد سے بات چیت کر رہا ہے اور موجودہ حالات میں ایران بھی معاہدے کی طرف بڑھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں میں ایران کی بحریہ، قیادت اور دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس سے خطے میں طاقت کا توازن بدل گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مذاکرات سے متعلق زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن انھوں نے اپنے قریبی مشیروں جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس کا نام لیا جو اس عمل میں شامل ہیں۔
ٹرمپ کے بقول امریکا کا ایران کے ساتھ جاری بات چیت میں واضح کردیا ہے کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے اس شرط کو تسلیم کرلیا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کے اہم توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ایران نے حالیہ دنوں میں رابطہ کرکے مذاکرات میں دلچسپی ظاہر کی جس کے بعد صورتحال میں تبدیلی آئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں اگر کوئی رابطہ ہوا بھی ہے تو وہ براہ راست بات چیت کے بجائے ثالثوں کے ذریعے پیغامات کے تبادلے تک محدود رہا ہے۔
ٹرمپ نے خطے میں اتحادیوں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک نے اب تک مثبت کردار ادا کیا ہے، تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس تنازع میں نیٹو کے زیادہ فعال کردار کے خواہاں ہیں۔
ایران نے تاحال ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے اور ایسے بیانات کو سیاسی دباؤ دالنے، جنگ میں وفقہ لینے اور پیٹرول کی قیمتیں میں کمی لانے کا حربہ قرار دیا ہے۔
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story