Today News
پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ
پاکستان نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر پاکستان افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کی ناکامی اور جاری کشیدگی پر انتہائی افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب مسئلے کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی کارروائیاں پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور ان کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے برادر ممالک سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی سخت مذمت کی ہے، پاکستان نے ان تمام برادر ممالک کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔
تمام فریقین سے اپیل کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کیا جائے تاہم خلیجی ریاستوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مزید ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جو خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی اورعلاقائی خودمختاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں لہٰذا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کی جانب واپس آئیں اور بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کو ترجیح دیں۔
Source link
Today News
ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔
کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزم جاوید اور گل نساء کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم جاوید اور گل نساء پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ملزمام کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 17 مارچ کو طلب کرلیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر زیب، رحمان گل اور سراج عرف دانش مفرور ہیں۔
عدالت کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور دیگر مفرور ملزمان کا مقدمہ علیحدہ کرچکی ہے۔ مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔
Today News
افطاری کے بہانے بلا کر دوست کو قتل کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سابقہ رنجش پر اپنے دوست کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے افطاری کے بہانے مقتول کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
قتل کے بعد ملزمان نے موقع سے شواہد مٹا کر لاش کو کیری ڈبے میں ڈال کر ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال پہنچایا، ملزمان نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور فرار ہوگئے تھے۔
جاتلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کے دوست اور کیری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Source link
Today News
سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا
کراچی:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 133ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 411ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 13ہزار 300روپے کے اضافے سے 5لاکھ 63ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 402روپے بڑھ کر 4لاکھ 83ہزار 420روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 188 روپے کے اضافے سے 10ہزار 050 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 161روپے کے اضافے سے 8ہزار 616روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن (ہفتے کے روز) بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا