Connect with us

Today News

پاکستان اور مصر ایران اور امریکا کے درمیان رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں، میڈیا رپورٹس

Published

on



غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں اور رپورٹس میں ترکیے کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارہ (سی این این) نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ‘پاکستان اور مصر ان ممالک میں شامل ہیں جو امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن رہے ہیں’۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے نئی ڈیڈ لائن کے ساتھ دھمکی دی کہ  اس سے پہلے کہ امریکا ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا شروع کرے، آبنائے ہرمز کھول دیں۔

قبل ازیں پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران انہوں نے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو مختلف میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے متضاد بیانات دیے جہاں انہوں نے ایک طرف ایران میں تیل کو قبضے میں لینے اور سب کچھ اڑانے کی بات کی وہی دوسری جانب انہوں نے کہا کہ امریکا ان لوگوں کو استثنیٰ دے گا جو ایران کے ساتھ بات کرنا چاہتےہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف تو سب کچھ اڑانے کی بات کر رہے ہیں اور دوسری جانب مذاکرات کا عندیہ دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے قریبی مشیر جیرڈ کشنر اور اسٹیو ویٹکوف ایرانی مذاکرات کاروں سے بات کر رہے ہیں۔

الجزیرہ نے مزید بتایا کہ متعدد رپورٹس میں بتایا گیا کہ مصر، پاکستان اور ترکیے مذاکرات کار ہیں لیکن ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر براہ راست ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے پیغام رسانی کے ذریعے بات کر رہے ہیں،

مزید بتایا گیا کہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہے لیکن ٹرمپ کہہ رہے ہیں ان کے قریبی مذاکرات کار جیرڈ کشنر اور اسٹیو ویٹکوف مذاکرات کے لیے ایرانی نمائندے کے ساتھ قریبی طور پر بات کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے روسو اور ثاقب کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائیلی روسو اور ثاقب خان کے شاندار کیچ پکڑنے کی  ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران اسٹیو اسمتھ نے حسن نواز کی گیند پر ڈیپ مڈوکٹ کی جانب اونچا شاٹ کھیلا۔

وہاں موجود رائیلی روسو نے باؤنڈری لائن کے بلکل نزدیک بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا اور باؤنڈری لائن کے پار جانے لگے تو عین اسی وقت گیند لانگ آن پر موجود متبادل فیلڈر ثاقب خان کی جانب اچھال دی جسے انہوں نے کیچ کرلیا۔

اسٹیو اسمتھ کو اس شاندار کیچ کے باعث 53 رنز پر پویلین واپس لوٹنا پڑا تاہم یہ کیچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح نہ دلوا سکا۔





Source link

Continue Reading

Today News

القاعدہ اور داعش جیسے گروہ اب بھی افغانستان میں موجود ہیں، عالمی میڈیا

Published

on


افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت عالمی دہشتگر دتنظیموں کو سازگار ماحول فراہم ہے۔

عالمی جریدے نےافغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اورطالبان رجیم کافتنہ الخوارج کیساتھ گٹھ جوڑبےنقاب کردیا ہے۔

سری لنکن جریدہ سری لنکا گارڈین کے مطابق طالبان رجیم میں افغانستان دہشتگردگروہوں کیلئےایسی محفوظ پناہ گاہ بن چکاہےجہاں سےوہ سرحدپارپرتشددکارروائیاں کررہےہیں۔

اقوام متحدہ کےمطابق افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی سےپورےخطے میں دہشتگردی پھیل رہی ہے۔

فتنہ الخوارج افغان سرزمین سے پاکستان میں حملوں میں براہِ راست ملوث ہے جبکہ القاعدہ اورداعش جیسےگروہ اب بھی افغانستان میں موجودہیں۔ افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے تاریخی و نظریاتی مراسم2021 کے بعد کمزور ہونے کے بجائے مزید خطرناک ہوچکے ہیں۔

طالبان رجیم افغان سرزمین دوسرےممالک کیخلاف استعمال نہ ہونے کےوعدے تو کررہی ہے لیکن عالمی ادارے مسلسل ان دعوؤں کی تردید کررہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ریسکیو مشن مہنگا پڑ گیا، امریکا کے 20 کروڑ ڈالر کے طیارے تباہ، تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on


ایران میں امریکی پائلٹ کے ریسکیو مشن کے دوران تباہ ہونے والے امریکی طیاروں کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آپریشن میں استعمال ہونے والے دو جدید ایم سی 130 جے ٹرانسپورٹ طیارے ایک متروک (استعمال سے باہر) ایئربیس پر لینڈنگ کے دوران زمین میں دھنس گئے، جس کے بعد امریکی فوج کو انہیں خود ہی تباہ کرنا پڑا۔

امریکی فضائیہ کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق ان دونوں طیاروں کی مالیت فی طیارہ 100 ملین ڈالر (یعنی 10 کروڑ ڈالر) سے زائد ہے، جس کے باعث اس واقعے کو مالی لحاظ سے بھی ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارے خصوصی طور پر خفیہ فوجی آپریشنز کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ یہ طیارے دشمن کے علاقوں میں فوجی دستوں کی خفیہ نقل و حرکت، دراندازی (انفلٹریشن) اور انخلا جیسے حساس مشنز انجام دیتے ہیں۔

ان میں جدید سینسرز اور دفاعی نظام نصب ہوتے ہیں جو انہیں خاص طور پر ہیٹ سیکنگ میزائلوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ طیارے کم بلندی پر پرواز کرنے اور دشمن کی نظروں سے بچ کر کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں دورانِ پرواز ایندھن فراہم کیا جا سکتا ہے، جبکہ یہ خود بھی ہیلی کاپٹروں اور دیگر طیاروں کو ایندھن دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید یہ کہ یہ طیارے جدید ڈیجیٹل ایویانکس، نیویگیشن سسٹم اور طاقتور ٹربو پراپ انجنز سے لیس ہوتے ہیں، جو انہیں مشکل ترین حالات میں بھی آپریشن جاری رکھنے کے قابل بناتے ہیں۔ یہ طیارے عموماً رات کے وقت مشنز انجام دیتے ہیں تاکہ دشمن کی نظروں سے بچا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق یہ طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تیار کیے ہیں اور ان کی پرواز کی رینج تقریباً 3 ہزار میل ہے۔ ہر طیارے میں 5 افراد پر مشتمل عملہ ہوتا ہے، جن میں پائلٹس اور اسپیشل مشن کے ماہرین شامل ہوتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending