Connect with us

Today News

پاکستان اور نمیبیا کا اہم میچ؛ کولمبو میں موسم کیسا رہے گا؟بارش کے کتنے امکانات ہیں؟

Published

on



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان کھیلے جانے والے اہم میچ پر بارش کے سائے منڈلانے لگے۔

 گروپ اے میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی جو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

بھارت کے خلاف 61 رنز کی بدترین شکست کے بعد پاکستان کے لیے یہ مقابلہ فیصلہ کن بن گیا ہے اور قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں جگہ یقینی بنانے کے لیے نمیبیا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔

 رپورٹس کے مطابق میچ کے میزبان شہر کولمبو میں بارش کا واضح امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

موسمی پیش گوئی کے مطابق کولمبو میں 50 سے 60 فیصد تک بارش متوقع ہے جبکہ موسم ابر آلود رہے گا۔ اس کے علاوہ تقریباً 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان اس وقت تین میچز میں دو فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ گروپ اے میں تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.403 ہے جو امریکا سے بھی کم ہے۔ تاہم اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو پاکستان پانچ پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

دوسری جانب اگر خدانخواستہ پاکستان کو نمیبیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو امریکا چار پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے میں جگہ بنا سکتا ہے۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، شرکاء کا ملک گیر مطالعاتی دورہ

Published

on


آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء بلوچستان سے آزاد جموں و کشمیر تک ملک گیر مطالعاتی دورے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کی تربیت اور قومی شعور کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت شرکاء کو گوادر بندرگاہ اور پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کرایا گیا۔

پاک بحریہ کے افسران نے جہازوں کی دفاعی صلاحیتوں اور سمندری سرحدوں کے تحفظ پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ کے طلباء نے فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان (نارتھ) ہیڈکوارٹرز (کوئٹہ) کا دورہ بھی کیا۔

شرکاء کو بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ایف سی، بلوچستان کی ذمہ داریوں اور سرحدی سیکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء اور مقامی صحافیوں کیلئے ایس ٹی سی ڈونگی کوٹلی آزاد کشمیر کے خصوصی دورہ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ شرکاء کو عسکری آلات کی نمائش، جدید آپریشنل مشقوں اور براہِ راست فائر کی مشق کا عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستانی ٹیم سپر 8 مرحلے کے میچز کون کونسی ٹیموں سے کب کھیلے گی؟

Published

on



آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو سخت مقابلوں کا سامنا ہوگا جہاں اس کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ  کے خلاف ہوگا۔ دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے کھیلا جائے گا جبکہ 28 فروری کو پاکستان کا ٹاکرا سری لنکا سے ہوگا۔

یہ تمام ٹیمیں سپر 8 کے اسی گروپ میں شامل ہیں جس کے باعث مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں پاکستان کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

رمضان المبارک کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری

Published

on



سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے دوران صارفین کو سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے اعلامیے کے مطابق رمضان کے دوران روزانہ صبح 3:00 بجے (سحری سے قبل) سے رات 10:30 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ صارفین سحری اور افطاری کے پکوانوں کی تیاری بلا تعطل کر سکیں۔

سوئی سدرن نے اپنے صارفین کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقدس مہینے میں گیس کا پریشر بہتر سطح پر برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر میں ہر سال تقریباً 10 فیصد تک کمی کے باعث گیس کی مجموعی رسد متاثر ہو رہی ہے، تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے پیش نظر اضافی گیس کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے، جس سے ضرورت کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا۔

ایس ایس جی سی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ اوقات کے دوران اگر کسی صارف کو کم پریشر یا گیس کی بندش کی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر 1199 ہیلپ لائن، موبائل ایپ یا قریبی کسٹمر فیسلٹیشن سینٹر سے رابطہ کرے اور ادارے کا عملہ شکایات کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے متحرک رہے گا۔

سوئی سدرن نے صارفین پر زور دیا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں لاکھوں چولہوں کے بیک وقت استعمال کے باعث گیس کا دباؤ متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے گیس کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنایا جائے اور بلا ضرورت چولہا جلتا نہ چھوڑا جائے تاکہ تمام صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس میسر آ سکے۔

اعلامیے میں گیس کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کو غیراخلاقی اور قابل سزا عمل قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات سے دیگر صارفین متاثر ہوتے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending