Today News
پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، سربراہ پاک فضائیہ
اسلام آباد:
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی ساتویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ سات سال قبل دشمن نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا اور ہمیشہ کی طرح جھوٹے بیانیے پر مبنی اپنے اندازے میں ہماری صلاحیت اور عزم کا غلط اندازہ لگایا۔ دشمن ہمارے پختہ عزم، جذبہ قربانی اور بے مثال حوصلے سے بے خبر ہو کر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ آور ہوا۔ دن کی روشنی میں نپی تلی اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ہم نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کے خلاف اپنی دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پیچیدہ عالمی و علاقائی ماحول اور جنگ کے تیزی سے بدلتے رجحانات کے پیش نظر مالی مشکلات کے باوجود پی اے ایف نے مارچ 2021 سے ایک جامع جدت طرازی اور مقامی سطح پر تیاری کے سفر کا آغاز کیا اور اسے بھرپور انداز میں جاری رکھا تاکہ پاک فضائیہ کو نیکسٹ جنریشن ایئر فورس میں تبدیل کیا جا سکے۔
اُنہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پی اے ایف نے جدید جنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی آپریشنل ڈاکٹرائن کو فوری طور پر ازسرنو ترتیب دیا اور کم سے کم وقت میں جدید ترین حربی اور معاون صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ خصوصی نوعیت کی ٹیکنالوجیز کو شامل اور فعال کیا۔
ایئر چیف نے مزید کہا کہ پی اے ایف نے ریکارڈ وقت میں مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی نظام، الیکٹرانک وارفیئر، خلائی اور سائبر وسائل کے استعمال سے ایک منفرد مقامی کل چین تیار کی جس کے نتیجے میں مربوط کثیر جہتی آپریشنل صلاحیتیں مضبوط ہوئیں۔
معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے جامع اور متوازن ردعمل کو اُجاگر کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ جب مئی 2025 کے ابتدائی لمحات میں جارح دشمن نے ایک بار پھر ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا تو ہمارا جواب دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ حیران کن تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پی اے ایف نے مکمل دائرہ کار پر مبنی کثیر جہتی آپریشنز انجام دیے جو نہایت منظم اور بے نقص طریقے سے مکمل کیے گئے، جس کے نتیجے میں دشمن کو فیصلہ کن شکست ہوئی اور اس کے کئی جدید ترین پلیٹ فارمز جن میں متعدد رافیل طیارے، ایس یو-30 ایم کے آئی، میراج-2000، مگ-29 اور بغیر پائلٹ فضائی نظام شامل تھے، مار گرائے گئے۔
ایئر چیف نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے علاقے کے اندر گہرائی تک جا کر بیسز اور زمینی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا، جبکہ جدید ترین ایس-400 فضائی دفاعی نظام اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی ناکارہ بنایا۔ آخر میں سر براہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایئر فورس اپنے بہادر اور ثابت قدم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور ہمیشہ اس عظیم قوم کے لیے فخر کی علامت بنے رہے گی۔
Today News
افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارنے اور پاکستانی پرچم فخر کے ساتھ لہرانے کی ویڈیو وائرل
افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔
پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغانستان کا جھنڈا احترام سے اتارا اور افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا۔
پاک فوج نے جنگ کی حالت میں بھی پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جذبہ ایمانی سے سرشار پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
Source link
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 49 ویں میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے میچ جیتنا لازمی ہے۔
Source link
Today News
وزیراعلیٰ کی پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی کی مذمت، ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، سہیل آفریدی
پاک افغان سرحدی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں اور بالخصوص سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment5 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News1 week ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: A TWIST IN THE TALE
-
Today News1 week ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا