Connect with us

Today News

پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس کا لودھراں کے قریب حادثہ

Published

on



پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں آدم واہن کے قریب 8 ڈاؤن تیز گام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈبوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے 7 ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔

تیزگام ایکسپریس حادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیں جبکہ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کا کام جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ انجن کے بعد چوتھی بوگی سے شروع ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ معمولی زخمی مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور حادثے کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔

متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے اور بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

منگھوپیر، باپ بیٹی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

Published

on



شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مائی گاڑی کے قریب نہر میں ڈوب کر باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے پکنک منانے کیلیے گئی فیملی کے ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں باپ اور بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

دونوں کی لاشوں کو ۔نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں لڑکی کی شناخت 14 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی جبکہ مرد کی شناخت 45 سالہ قاسم ولد عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ڈسٹرکٹ حب کے تھانہ ساکھران کی حدود میں پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی اورنگی ٹاؤن 13 نمبر کے قریب کے رہائشی ہیں جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پکنک منانے آئے ہوئے تھے۔

بیٹی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبی جسکو بچانے کیلئے باپ بھی کودا اور دونوں تیز پانی کے بہاؤ میں ڈوب کو جاں بحق ہوگئے۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور میں رواں ماہ کے دوران 119 گینگز کے 269 کارندے گرفتار

Published

on



لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران اب تک قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 119 گینگز کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ کے دوران119خطرناک گینگز کے 269 افراد کو گرفتار کیا جن سے لاکھوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 75 لاکھ 83 ہزار روپے مالیت کی اشیا برآمد ہوئیں، جبکہ 25 چھینی اور چوری کی گئیں موٹرسائیکلیں، 2 رکشے اور 64 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ 13لاکھ 73 ہزار سے زائد نقدی بھی قبضہ میں لی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ ماہِ صیام کے دوران بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپورکارروائیاں کی گئیں، موثر حکمت عملی کی بدولت عید الفطر کو پُر امن بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے ایام میں بھی نقص امن کا سبب بننے والوں کو گرفت میں لیا گیا، چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

اُن کے مطابق لاہور پولیس قیام امن کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
 



Source link

Continue Reading

Today News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی الگ،الگ ملاقات

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الگ،الگ ملاقات کی جہاں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اس موقع پر گفتگو میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تناؤ میں کمی پر زور دیا۔

اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے تمام موسمی تزویراتی تعاون و شراکت داری جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے تنازع کے فوری حل کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے زور دیا کہ سفارت کاری اور مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending